دنیا کے وہ 10 شہر جہاں شہریوں کی سب سے زیادہ نگرانی کی جاتی ہے۔۔۔ فہرست جاری - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

July 26, 2020

دنیا کے وہ 10 شہر جہاں شہریوں کی سب سے زیادہ نگرانی کی جاتی ہے۔۔۔ فہرست جاری


بیجنگ(ویب ڈیسک) دنیا کے0 10ایسے شہروں کی ایک فہرست جاری کی گئی ہیں جہاں حکام شہریوں کی انتہائی کڑی نگرانی کر رہے ہیں اور ان شہروں میں سب سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ یہ سن کر آپ کو حیرت ہو گی کہ فہرست میں پہلے 10میں سے 9 اور 100میں سے زیادہ تر شہر چین کے ہیں اور باقی دنیا سے صرف ایک لندن ایسا شہر ہے جو سکیورٹی کے حوالے سے ٹاپ ٹین میں شامل ہوا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق لندن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جس میں 6لاکھ30ہزار سکیورٹی کیمرے لگائے گئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ لندن میں ہر 1ہزار افراد کے لیے 67سکیورٹی کیمرے موجود ہیں۔فہرست میں پہلے نمبر پر چین کا شہر تائی یوآن، دوسرے نمبر پر ووشی (Wuxi)، چوتھے نمبر پر شینگ شا، پانچویں نمبر دارالحکومت بیجنگ، چھٹے پر ہینگ ژو، ساتویں پر کن منگ، آٹھویں پر چنگ ڈاﺅ، نویں پر شیامین اور دسویں پر ہربین آتے ہیں۔ ان شہروں میں فی 1ہزار آبادی کے لیے بالترتیب 119.57، 92.14، 67.47، 56.80، 52.34، 45.01، 44.48، 40.32 اور 39.14سکیورٹی کیمرے موجود ہیں۔ ان پہلے دس شہروں کے علاوہ دنیا کے جن شہروں میں سب سے زیادہ نگرانی کی جا رہی ہے ان میں بھارت کے شہر حیدرآباد 16ویں ، چنئی21ویں اور نئی دہلی 31ویں نمبر پر آتا ہے۔پاکستان کے شہروں میں سے کراچی اس فہرست میں 54ویں نمبر پر ہے جہاں فی 1ہزار آبادی کے لیے 4کیمرے لگائے گئے ہیں اور لاہور 80ویں نمبر پر ہے جہاں ایک ہزار لوگوں کے لیے صرف 0.8کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

No comments: