بریکنگ نیوز: طیارہ اپارٹمنٹ پر گرکر تباہ، بڑے جانی نقصان کی اطلاع، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

July 26, 2020

بریکنگ نیوز: طیارہ اپارٹمنٹ پر گرکر تباہ، بڑے جانی نقصان کی اطلاع، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا


برلن (ویب ڈیسک) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں طیارہ گرنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برلن میں چھوٹا طیارہ اپارٹمنٹ کی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد عمارت کی بالائی منزل پر آگ لگ گئی۔ طیارہ گرم ہوا کے غبارے سے ٹکرا کر گرا۔ طیارے میں آگ لگنے سے پہلے ایک چھوٹے بچے کو معمولی چوٹیں آئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ دو افراد کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا تھا، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کتنے افراد طیارے میں سوار تھے اور جان کی بازی ہارنے والے تینوں افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے 


No comments: