میری نرم و ملائم بالوں والی بلی میرے دل کی ٹھنڈک اور میری خوشی ہے، حریم فاروق - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

July 27, 2020

میری نرم و ملائم بالوں والی بلی میرے دل کی ٹھنڈک اور میری خوشی ہے، حریم فاروق


 پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے مداحوں کو ایک اہم انکشاف سے آگاہ کرتے ہوئے اایپ انسٹاگرام پراپنی پالتو معصوم سی بلّی کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ کی بلی کھیلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ یڈیو پوسٹ کرتے ہوئے حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو ایک اہم انکشاف سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج میں آپ سے کچھ شیئر کرنا چاہتی ہوں اور وہ یہ ہے کہ نرم و ملائم بالوں والی یہ بلّی میرے دل کی ٹھنڈک اور میری خوشی ہے۔

‘حریم فاروق نے کہا کہ ’مجھے اٴْمید ہے کہ آپ سب بھی یہ ویڈیو دیکھ کر خوش ہوگئے ہوں گے اور آپ کا دن خاص بن گیا ہوگا۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’جیسے میں جب بھی اپنی بلی کی طرف دیکھتی ہوں تو میرا کام بن جاتا ہے اور وہ دن بھی بہترین ثابت ہوتا ہے۔‘حریم فاروق کی پوسٹ کو اب تک 16ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ صارفین اداکارہ کی پوسٹ کو کیوٹ قرار دیتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں اپنی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

No comments: