چیئر مین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا شاندار اعلان، بلوچ عوام کیلئے زبردست سرپرائز - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

July 27, 2020

چیئر مین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا شاندار اعلان، بلوچ عوام کیلئے زبردست سرپرائز


اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ گوادر بندرگاہ متحرک اور فعال بندرگاہ ثابت ہوگی، سی پیک کے تحت گوادر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گوادر میں بین الاقوامی شہر بننے کا پوٹینشل موجود ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ متحرک اور فعال بندرگاہ ثابت ہوگی، سی پیک کے تحت گوادر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ اس سے قبل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ سی پیک کے مغربی روٹ پرکام جاری ہے، حویلیاں پر بہت بڑی ڈرائی پورٹ قائم کی جائے گی اور چین سے آنے والا سامان حویلیاں پہنچے گا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ایران کے ساتھ سرحد پر باڑھ لگائی جا رہی ہے، 100 کلو میٹر طویل باڑھ جلد لگا دی جائے گی، ایم ایل ون کے تحت ریلوے ٹرانسمیشن نظام تبدیل کردیا جائے گا۔ 

No comments: