Today Libra Horoscope in Urdu 25-July-2020 - Love, Career & Future Horoscope - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

July 25, 2020

Today Libra Horoscope in Urdu 25-July-2020 - Love, Career & Future Horoscope


برج میزان آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور اپنے اندر پیدا ہونیوالی روحانی فکر کو نمایاں کرنیکی کوشش کر کے اپنے لئے بہتر راستہ تلاش کر سکیں گے مگر یاد رکھیں کہ ہر ایک کام کی ایک حد ضرور ہوتی ہے جسے آپ کو ہر حال میں مدِ نظر رکھنا ہوگا۔ آپ کی تخلیقی صلاحیتیں آپکے پیشہ وارانہ معاملات کے حل میں آپ کی معاون و مددگار ثابت ہوں گی اور آپ کو ان معاملات میں پیدا ہونے والے بگاڑ کی اصل وجہ تلاش کرنے میں مدد فراہم کرنے کا باعث بھی بنیں گی۔مجموعی طور پر آپ کے پیار بھرے مراسم بہت بہتر رہیں گے لیکن کسی نامعلوم وجہ سے آپ اپنی شریکِ حیا ت پر اسقدر طنزیہ اور سخت فقرے کسیں گے کہ حالات میں کشیدگی یا دلوں میں رنجش پیدا ہو سکتی ہے۔(۔25جولائی،2020ء)

No comments: