حکومت کے 2سال مکمل۔۔!! عمران خان اور انکے وزراء کی کارکردگی کیسی رہی؟ پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سُنا دیا - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

August 15, 2020

حکومت کے 2سال مکمل۔۔!! عمران خان اور انکے وزراء کی کارکردگی کیسی رہی؟ پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سُنا دیا

 

اہور (نیوز ڈیسک ) آن لائن سروے کے دوران عوام کی اکثریت کا حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار، نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کروائے گئے سروے میں 73 فیصد لوگوں نے تحریک انصاف کی حکومت کے حق میں، جبکہ 27 فیصد نے خلاف میں فیصلہ سنایا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے تحریک انصاف کی حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر عوام کی رائے جاننے کی کوشش کی گئی۔اس سلسلے میں نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ایک سروے کروایا گیا ہے، جس میں عوام سے سوال کیا گیا کہ، پی ٹی آئی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر کیا آپ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں؟ ۔ اس سوال کے جواب میں ہزاروں لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔سروے کے دوران لوگوں کی اکثریت۔ 73 فیصد نے کہا کہ ہاں ہم تحریک انصاف کی 2 سالہ حکومتی کارکردگی کے مطمئن ہیں۔جبکہ 27 فیصد نے کہا کہ نہیں تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی خراب رہی۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی بہت بڑھ چکی، حالات پہلے سے خراب ہو چکے۔ غریب عوام کیلئے موجودہ حالات میں گزارا کرنا بہت مشکل ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اگر عوام میں مقبولیت حاصل کرنا چاہتی ہے تو اسے مہنگائی جیسے سب سے اہم مسئلے کے حل پر توجہ دینا ہوگی۔واضح رہے کہ جولائی 2018 کے عام انتخابات کے نتیجے میں تحریک انصاف اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں اتحادی حکومت قائم کی، جبکہ خیبرپختونخواہ میں 2 تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کر کے تنہاء حکومت بنائی۔ خیبرپختونخواہ میں پہلی مرتبہ کسی جماعت نے ناصرف دو تہائی اکثریت حاصل کی، بلکہ مسلسل دوسری مرتبہ حکومت بنانے میں بھی کامیاب رہی۔ تاہم گزشتہ 2 سال کے دوران حکومت کو اپنی کارکردگی کے حوالے سے زیادہ تر تنقید کا ہی سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس حوالے سے خود وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ 2 سال مشکل رہے، لیکن اب آنے والا وقت پہلے سے زیادہ بہتر ہوگا۔ 

No comments: