اچانک 2 چھٹیوں کا اعلان ! وزارتِ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

August 26, 2020

اچانک 2 چھٹیوں کا اعلان ! وزارتِ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

 

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے 9 اور 10 محرم الحرام کو چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو 2 چھٹیاں ہونگی۔ خیال رہے کہ محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد ملک بھر میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے، آج پاکستان میں 5 محرم الحرام ہے، آج کی نسبت سے ملک بھرمیں مجالس کا سلسلہ جاری ہے، ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکورٹی کے سختر ترین انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مجالس اور جلوسوں میں شرکت کرنے والوں سے کورونا سے بچاؤ کے لیے سخت ترین ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔ 

 

No comments: