نواز شریف کی تازہ تصویر کس بنا کر لیک کی ۔۔۔ مریم نواز بھی میدان میں آگئیں، ناقابل یقین بیان جاری کر دیا - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

August 20, 2020

نواز شریف کی تازہ تصویر کس بنا کر لیک کی ۔۔۔ مریم نواز بھی میدان میں آگئیں، ناقابل یقین بیان جاری کر دیا

 

لاہور (ویب ڈیسک) سا بق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن سے چہل قدمی کی تازہ تصویر سامنے آنے کے بعد ان کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللّہ نے بہت کم لوگوں کو ایسی قسمت سے 
نوازا ہے کہ ان کے دکھ پر کروڑوں آنکھیں بھیگ جاتی ہیں اور ان کی ایک جھلک، ایک مسکراہٹ سے کڑوڑوں چہرے کھل اٹھتے ہیں۔انہوں نے اپنے والد میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور اب سلامتی کے لیے پاکستان کے عوام کی امید آپ ہیں۔ اللّہ آپ کو صحت عطا فرمائے اور جلد اپنے گھر واپس لائے۔خیال رہے کہ نواز شریف کی اپنے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز کے ساتھ ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ بارش کے موسم میں چہل قدمی کر رہے ہیں۔ اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد کہا جارہا ہے کہ نواز شریف کی کچھ روز میں سرجری ہونی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں سرجری سے قبل روزانہ ایک گھنٹہ واک کرنے کی تاکید کی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ملک کو گروی رکھ کر کرپٹ سیاست دان آدھے خاندان سمیت بیرون ملک چھپے بیٹھے ہیں۔وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سابق حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سستی روٹی فلاپ پروجیکٹس والے کرونا کابہانہ بناکر گھر میں بیٹھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک لوٹ کر اسحاق ڈار مفرور ہیں اور جواب دینا گوارہ نہیں ہے، ملک گروی رکھ کر کرپٹ انسان آدھے خاندان سمیت ملک سے باہر چھپے ہوئے ہیں۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پلیٹ لیٹس کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے جواب نہیں آیا، ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل کر عیاشیاں کی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک گروی رکھنے والے معاشی اشاروں پر بھاشن دے رہے ہیں، مہنگی ترین بجلی کے معاہدے کرکے کمیشن بنائے گئے۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل ڈاکٹر شہباز گل نے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گرنے سے متعلق کہا تھا کہ بلڈ سیمپل میں کلوٹنگ روکنے کے لیے کیمیکل ای ٹی ڈی اے استعمال ہوتا ہے، ای ٹی ڈی اے کی مقدار بلڈ سے زیادہ ہو تو رپورٹ میں پلیٹ لیٹس گرجاتے ہیں، نواز شریف کے سیمپل میں ای ٹی ڈی اے کی تعداد بڑھائی گئی جس سے پلیٹ لیٹس گر گئے۔ 

No comments: