دھونی آیا، کھیلا اور اُس نے۔۔۔۔وسیم اکرم کا سابق بھارتی کپتان دھونی کی ریٹائرمنٹ پر انوکھا رد عمل - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

August 16, 2020

دھونی آیا، کھیلا اور اُس نے۔۔۔۔وسیم اکرم کا سابق بھارتی کپتان دھونی کی ریٹائرمنٹ پر انوکھا رد عمل

 

لاہور(ویب ڈیسک )سابق پاکستان کپتان وسیم اکرم نے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔دھونی کی ریٹائرمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سےایک تھا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ دھونی ایسا کھلاڑی تھا جو آیا،کھیلا اور اُس نےفتح کرلیا، دھونی نے بطور کپتان بھارت کوورلڈ کپ، ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنز ٹرافی جتوائی۔سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ دھونی نڈر کھلاڑی تھا جو حریف سے ڈرنا نہیں جانتا تھا۔خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان مہندر سنگھ دھونی اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔مہندر سنگھ دھونی کو بھارتی کرکٹ کا کامیاب ترین کپتان کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں بھارت کو 3 آئی سی سی ٹرافیز دلوائیں جن میں 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، 2011 کا 50 اوور ورلڈ کپ اور 2013 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شامل ہیں۔دھونی نے آخری انٹرنیشنل میچ ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا تھا جس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ دھونی ایس کھلاڑی تھا جو آیا،کھیلا اور اُس نےفتح کرلیا، دھونی نے بطور کپتان بھارت کوورلڈ کپ، ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنز ٹرافی جتوائی۔سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ دھونی نڈر کھلاڑی تھا جو حریف سے ڈرنا نہیں جانتا تھا۔خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان مہندر سنگھ دھونی اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔مہندر سنگھ دھونی کو بھارتی کرکٹ کا کامیاب ترین کپتان کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں بھارت کو 3 آئی سی سی ٹرافیز دلوائیں جن میں 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، 2011 کا 50 اوور ورلڈ کپ اور 2013 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شامل ہیں۔دھونی نے آخری انٹرنیشنل میچ ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا تھا جس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

No comments: