عہد وفا کی ’’رانی‘‘ زارا نور کی نئی تصاویر کے چرچے، مداحوں کے دل موہ لیے، مقبولیت کی تمام ریکارڈ توڑ ڈالے - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

August 04, 2020

عہد وفا کی ’’رانی‘‘ زارا نور کی نئی تصاویر کے چرچے، مداحوں کے دل موہ لیے، مقبولیت کی تمام ریکارڈ توڑ ڈالے


کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ زارا نور عباس یوں تو ایک آرٹسٹ اور پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی بنیاد رکھنے والے خاندان سے ہیں، تاہم تین سال کے انتہائی مختصر عرصے میں انہوں اپنے کام بدولت خوب نام کمایا ہے۔ ٹیلیوژن سے کامیاب آغازکرنے والی اداکارہ نے خوب داد سمیٹی تھی اور گذشتہ سال دو فلموں ’ چھلاوہ‘ اور ’پرے ہٹ لو‘ میں کام کیا تھا۔ تاہم اس سال انھوں نے اب تک کوئی فلم سائن نہیں کی، ۔اس بارے میں ان کا کہنا تھا کہ 2020 میں وہ اپنی توجہ ڈراموں پر مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔ چھلاوہ میں زارا کے مزاحیہ کردار کو مداحو ں نے خوب سراہا تھا ،چند ایک کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بشریٰ انصاری کے کردار صائمہ چوہدری کی ہی ایک جدیدشکل تھا۔اداکارہ زارا نور عباس کی نئی تصاویر انکے سوشل میڈیا اکائونٹ سے اپلوڈ کیے جانے کے بعد سے کافی پسند کی جا رہی ہیں ۔ادکارہ عید کے روز صبح صبح ہی ساحل سمندر پر پہنچ گئیں۔انہوں نے گزشتہ روز صبح سات بجے کی ایک تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے جو چند گھنٹوں میں ہی وائرل ہوگئی۔حیران کن بات یہ ہے کہ ساحل پر بنائی گئی ان کی تصویر میں سمندر کہیں نظر نہیں آرہا۔ زارا نور عباس اپنے دلچسپ انداز کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول ہیں۔زارا انسٹا گرام پر متحرک رہتی ہیں اور اس وقت ان کے انسٹا گرام پر 32 لاکھ فالوورز ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں آئی ایس پی آر کے ڈرامہ عہد وفا میں انہوں نے رانی کا کردار اداکیا جسے بے حد پسند کیاگیا۔چاہے گھر میں رہنے والی خواتین ہوں کالج یونیورسٹی جانے والی لڑکیاں یا پھرآفسز میں بیٹھے مرد حضرات، غرض ہر پاکستانی اس ڈرامے کا دیوانہ نظر آتا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بننے والے بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’ عہد وفا‘ کے آن ایئر ہونے کے بعد اس کے کراداروں نے اپنی جاندار اداکاری سے شائقین کے د ل موہ لیے۔ یوٹیوب پر کروڑوں کے ویوز دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عوام میں ڈراما سیریل عہد وفا کو کتنی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ 




No comments: