ٹک ٹاکرز کی بری خبر۔۔۔ پی ٹی اے نے دبنگ اعلان کر دیا - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

August 30, 2020

ٹک ٹاکرز کی بری خبر۔۔۔ پی ٹی اے نے دبنگ اعلان کر دیا

 


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد بلاک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا انتظامیہ مواد کی مانیٹرنگ کے نظام کو سخت بنائے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے کی ٹک ٹاک کی سینئرمینجمنٹ سےآن لائن میٹنگ ہوئی ، جس میں چیئرمین پی ٹی اے نے پاکستانی صارفین کیلئےٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد بلاک کرنے کا مطالبہ کردیا۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ٹک ٹاک پاکستان میں صارفین کیلئےغیراخلاقی مواد روکے، غیراخلاقی موادسےخدشات بڑھ رہےہیں، ٹک ٹاک انتظامیہ موادکی مانیٹرنگ کےنظام کوسخت بنائے۔چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ یقینی بنایاجائے کہ غیرقانونی موادپاکستان میں نہ دیکھاجاسکے۔اس سے قبل ہی پی ٹی اے نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں غیر اخلاقی مواد اور نفرت انگیز تقاریر پر مبنی مواد کو فوری طور پر ہٹا ئے۔یاد رہے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن نے سوشل میڈیا کمپنیز کو نازیبا اخلاق سے متعلق نوٹسز جاری کیے گئے تھے، دونوں کمپنیز کو نوٹس میں نازیبا مواد ہٹانے کی یاد دہانی کرائی گئی تھی۔بعد ازاں عوام کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو وارننگ جاری کی تھی ، پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک اور بیگو پر نازیبا اور غیراخلاقی مواد کی شکایتیں تھیں، نازیبا اور غیراخلاقی مواد سے معاشرے اور نوجوانوں پر منفی اثرات پڑرہے تھے۔ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کے نوٹس پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’قانون کی پاسداری کرنا کمپنی کی اولین ترجیح ہے تاکہ صارفین کو مثبت اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔ ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کے نوٹس پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’قانون کی پاسداری کرنا کمپنی کی اولین ترجیح ہے تاکہ صارفین کو مثبت اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔ 

No comments: