’’میں نے سنا ہے آپ بہت سے مردوں کے ساتھ سو چکی ہیں۔۔‘‘ جویریہ سعود کیخلاف پوسٹ لگانے پر سعود کے بھائی کی خاتون صحافی کیساتھ بد زبانی، نازیبا پیغامات اور دھمکیاں - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

August 03, 2020

’’میں نے سنا ہے آپ بہت سے مردوں کے ساتھ سو چکی ہیں۔۔‘‘ جویریہ سعود کیخلاف پوسٹ لگانے پر سعود کے بھائی کی خاتون صحافی کیساتھ بد زبانی، نازیبا پیغامات اور دھمکیاں


کراچی (ویب ڈیسک) جویریہ سعود کی پروڈکشن کمپنی جے جے ایس کے خلاف جب سے سینئر اداکارہ سلمی ظفر نے آواز اٹھائی تب سے اب تک پروڈکشن کمپنی کے مالکان کیلئے حالات کچھ بہتر نہیں ہورہے۔ سلمٰی ظفر اور دیگر اداکاروں نے جویریہ سعود اور ان کے شوہر سعود قاسمی پر الزاما ت لگائے کہ ان کی پروڈکشن کمپنی میں بننے والے ڈراموں میں کام کرنے والے اداکاروں کو معاوضہ نہیں دیا جاتا، مگر دوسری جانب سے معاملات کو حل کرنے کے بجائے دھمکیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ شوبز انڈسٹری کی صحافی اور ہوسٹ عینی خان نے دعوی ٰ کیا ہے کہ جیسے ہی انہوں نے اس معاملے پر رپورٹ کرنا شروع کیا ویسے ہی سعود قاسمی کے بھائی اظہر قاسمی نے ان کو نازیبا پیغامات بھیجے اور دھمکانا شروع کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بطور صحافی اس تنازعے سے متعلق حقائق سامنے لارہی تھی مگر سعود کے بھائی نے واٹس ایپ پر بہت ہی غیر اخلاقی پیغامات بھیجے ، انہوں نے اس چیٹ کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں مبینہ طور پر اظہر قاسمی ان کو دھمکا رہے تھے۔ عینی خان نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے سلمی ظفر کے الزامات کے بعد تحقیقات کی تو پتا چلا کہ بہت سے غریب لوگ ہیں جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہمیں جے جے ایس پروڈکشن میں کام کرنے کے بعد معاوضہ نہیں دیا گیا، اس تحقیق کے بعد میں نے اس پر رپورٹ کیا جس پر سعود کے امریکہ میں مقیم بھائی نے مجھے واٹس ایپ میسج کیا اور کہا کہ میں نے سنا ہے آپ بہت سے مردوں کے ساتھ سو چکی ہیں۔ 

No comments: