پارکس، ہوٹلز، کیفے ٹیریا، سنیما گھر اور سکول سمیت سب کچھ کھولنے کا اعلان ہوگیا - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

August 07, 2020

پارکس، ہوٹلز، کیفے ٹیریا، سنیما گھر اور سکول سمیت سب کچھ کھولنے کا اعلان ہوگیا

 

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) شہریوں کے لیے خوشخبری، حکومت نے ہالز، ریسٹورینٹس، پارکس ، سیاحتی علاقوں کے ہوٹلز اور کیفے ٹیریا ، سکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی( پی ایچ اے ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پارکس کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، لاہور شہر کے پارکس کو حکومتی ایس او پیز کے ساتھ صبح 6 سے شام 8 بجے کھولا جائے گا ۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کا کہنا ہے کہ پارکس میں آنے والے تمام شہری ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں،جاگنگ ٹریک پر کورونا سے بچاؤ کیلئے خصوصی احتیاط کی جائے گی ،پی ایچ اے انتظامیہ پارکس حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی ۔ 
دوسری جانب اسد عمر کا کہنا ہے کہ 8اگست سےسیاحتی علاقوں کےہوٹلزکھول دیئےجائیں گے،ریسٹورنٹس اورکیفےٹیریاکیلئےایس اوپیزجاری کیےجائیں گے،کبڈی،کشتی،رگبی کےعلاوہ دیگراسپورٹس کی اجازت دےرہےہیں،10اگست سےجم کھولنےکی اجازت دی جارہی ہے،10اگست سےتھیٹرزاورسینماہالزکوکھول دیاجائےگا جبکہ تعلیمی اداروں کو
15ستمبر تک کھول دیا جائے گا، 

No comments: