فیروز خان نے بولی وُڈ سمیت پورے بھارت کو مرچیں لگا دیں - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

September 01, 2020

فیروز خان نے بولی وُڈ سمیت پورے بھارت کو مرچیں لگا دیں

 


کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو چائے یاد دلا دی۔ اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ کنگنا رناوت پر تنقید کرتے ہوئے انہیں پاکستان میں آ کر چائے پینے کی دعوت دے دی۔ اس سے قبل فلم فیئر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کنگنا رناوت کی نئی فلم تیجاس کا پوسٹر شیئر کیا گیا جس میں کنگنا بھارتی فضائیہ کی یونیفارم پہنے لڑاکا طیارے کے سامنے کھڑی ہیں۔ فیروز نے اس پوسٹر پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’نئے لڑاکا طیارے؟ کبھی وقت نکال کر ہمارے ساتھ چائے پینے آئیں۔ واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو بھارتی پائئلٹ ابھی نندن کو پکڑ کر پاک فضائیہ کی جانب سے چائے پیش کی گئی تھی جسے انہوں نے ٹی از فنٹاسٹک‘ کہہ کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ فیروز خان کو اس ٹویٹ پر پڑوسی ملک میں موجود لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور نہ ختم ہونے والی بحث چھڑ گئی۔ اس بحث کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ میں ہمیشہ اس چیز پر لڑتا رہوں گا جو میرے خیال میں ٹھیک ہے، مجھے فرق نہیں پڑتا کوئی کیا سوچتا ہے۔ یاد رہے کہ 27 فروری کے روز پاک فضائیہ نے بھارتی طیارہ مار گرایا تھا اور پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لے لیا گیا تھا لیکن جذبہ خیرسگالی کے تحت بعدازاں اسے رہا کردیا گیا تھا۔ 





No comments: