بریکنگ نیوز : شہر قائد والوں کی سنی گئی ۔۔۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کے کراچی والوں کے لیے تین زبردست اعلانات - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

August 31, 2020

بریکنگ نیوز : شہر قائد والوں کی سنی گئی ۔۔۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کے کراچی والوں کے لیے تین زبردست اعلانات

 


کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کے 3 اہم مسائل کو حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری جن حالات اور کرب سے دوچار ہیں اسے پوری قوم محسوس کر رہی ہے، اس تباہی اور تکالیف کے درمیان اب ایک مثبت پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کے 3 بڑے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے تمام نالوں کی مکمل صفائی کی جائے گی، پانی کی نکاسی میں حائل اور آبی گزر گاہوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، کوڑا کرکٹ اور نکاسی آب کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی جیسے اہم مسئلے کو حل بھی کیا جائے گا۔ 

No comments: