پاکستان کی معروف اداکارہ کے گھر پر مبینہ حملہ، درخواست پر کارروائی کا آغاز کردیا گیا - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

August 06, 2020

پاکستان کی معروف اداکارہ کے گھر پر مبینہ حملہ، درخواست پر کارروائی کا آغاز کردیا گیا


گلگت (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ کے گھر پر مبینہ حملہ ۔گلگت میں ٹی وی کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر مبینہ طور پر 2 افراد نے حملہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے نائلہ جعفری کے مکان پر پتھراؤ کیا اور خوب توڑ پھوڑ مچائی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ملزمان ان سے زبردستی مکان خالی کرانا چاہتے ہیں۔ نائلہ جعفری کی جانب سے آئی یو تھانے میں دی گئی درخواست کے مطابق دو افراد نے ان کو گھر خالی کرنے کے لیے دھکمیاں دیں۔ درخواست کے مطابق دونوں افراد نے نائلہ جعفری پر حملہ کیا جس سے ان کا موبائل فون گرگیا، دونوں افراد نے گھر کے اندر پتھر بھی پھینکے تاہم نائلہ جعفری محفوظ رہیں۔ اداکارہ نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ نائلہ جعفری کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے، انہوں نے اپنی درخواست میں گھر پر حملے اور پتھراؤ کا تو ذکر کیا ہے مگر کسی بھی ملزم یا ملزمان کو نامزد نہیں کیا ہے صرف حلیہ بتایا ہے۔ 


No comments: