بریکنگ نیوز:رابی پیرزادہ لٹ گئیں، ہر چیز سے محروم - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

August 29, 2020

بریکنگ نیوز:رابی پیرزادہ لٹ گئیں، ہر چیز سے محروم


لاہور (ویب ڈیسک) سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کے بینک اکاؤنٹ کا ہیکرز نے صفایا کردیا۔رابی پیرزادہ نے بتایا کہ آج مری میں جب انہوں نے اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو پتہ چلا کہ ان کے اکاؤنٹ میں بیلنس صفر ہے، جب انہوں نے بینک انتظامیہ سے فون کرکے پوچھا تو انہوں نے بتایا 

کہ ان کے کارڈ سے لاہور میں کسی نے پیسے نکال لیے ہیں۔رابی پیرزادہ نے اپنے فالورز سے کہا کہ پاکستان میں الفلاح بینک جیسی بڑی کمپنی بھی چوری کو نہیں روک سکتی، اگر آپ کا اکائونٹ اس بینک میں ہے تو احتیاط کریں۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ اگر ہم الفلاح جیسے بینکوں پر بھی بھروسہ نہیں کرسکتے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے اکاؤنٹ سے 54 ہزار روپے نکالے گئے ہیں، یہ اتنی رقم ہے جس کے ذریعے وہ 16 خاندانوں کی مدد کرسکتی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں قطر نے پاکستان کو حفاظتی سامان عطیہ کردیا، سامان میں این 95 ماسک، ادویات، پلس آکسیمٹرز اور دیگر طبی اشیا شامل ہیں۔تفصیلات کے مطاب قطر نے پاکستان کو افغان مہاجرین کیلئے کوروناوائرس کا حفاظتی سامان کا عطیہ کردیا، قطری سفارتخانےمیں امدادی سامان حوالگی کی تقریب ہوئی، تقریب میں شہریار آفریدی، قطری سفیر شیخ سعود نے شرکت کی۔قطر کے سفیر شیخ سعود نے امدادی سامان شہریار آفریدی کے حوالے کیا ، سامان میں این 95 ماسک، ادویات، پلس آکسیمٹرز، دیگرطبی اشیا شامل ہیں۔تقریب سے خطاب میں چئیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے کہا امداد سے افغان مہاجرین کوکوروناکیخلاف جنگ میں مدد ملے گی،وزیراعظم کے ویژن پرعملدرآمد سے کورونا کیخلاف کامیابی ملی۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پاک قطر دوستانہ تعلقات ہر گزرتے دن مستحکم ہو رہے ہیں، پاکستانی قوم امداد فراہمی پر امیر قطر، عوام کی مشکور ہے، امید ہےقطری سفیر تعلقات کے فروغ میں پل کا کردار ادا کریں گے۔انھوں نے کہا کہ بھارت میں جبر سےاقلیتوں کو ہندو بنایا جا رہا ہے، مودی سرکار اقلیتوں کو ہندو بنانے کیلئے بربریت کا نشانہ بنارہی ہے اور منظم منصوبے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے۔چئیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا کہنا تھا کہ نہتےکشمیریوں کاماورائےعدالت قتل عام جاری ہے، ہندوتواحکمرانوں سےمسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں، حریت قائدین گزشتہ کئی برسوں سے غیر قانونی قیدونظربندہیں ، بھارتی فورسز کشمیری خواتین کی عصمت دری میں ملوث ہیں۔قطری سفیر شیخ سعود نے کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مستقبل میں پاک قطر تعلقات میں گرمجوشی آئے گی۔


 

No comments: