بریکنگ نیوز: پولیس نے 2 اداکاراؤں سمیت 8 افراد کو انتہائی شرمناک الزام میں گرفتار کرلیا - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

September 11, 2020

بریکنگ نیوز: پولیس نے 2 اداکاراؤں سمیت 8 افراد کو انتہائی شرمناک الزام میں گرفتار کرلیا

 


بنگلورو (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 اداکاراؤں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بنگلورو، ممبئی اور نئی دلی میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے نشیلی گولیاں

ضبط کی تھیں۔ مزید تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ریاست کرناٹک کی فلم انڈسٹری سینڈل ووڈ میں اداکار، اداکاراؤں ، موسیقاروں اور دیگر لوگوں کو بھی یہ گولیاں سپلائی ہوئی تھیں۔این سی بی نے سنٹرل کرائم برانچ کے تعاون سے بنگلورو میں کارروائیاں کیں اور کنڑ اداکارہ راگنی دیویدی کو گرفتار کرلیا۔ اداکارہ سے تفتیش کے بعد اگلے دن ان کے دوست رئیل سٹیٹ ٹائیکون کو گرفتار کرلیا۔ 8 ستمبر کو ایک اور اداکارہ سنجنا گلرانی کو پکڑ لیا گیا۔ 4 ستمبر سے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوا جو مزید تفتیش پر مزید لوگوں کی گرفتاریوں کا باعث بنا جن میں کرناٹک کے بڑے بزنس مین اور دیگر لوگ شامل تھے ۔ پولیس نے اس کیس میں 2 اداکاراؤں سمیت مجموعی طور پر 8 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی علاقائی فلم انڈسٹری ’کناڈا‘ میں منشیات سمگلر گروہ کا انکشاف، ایک کے بعد ایک اداکارہ منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہونے لگی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق سنٹرل کرائم برانچ (سی سی بی)اداکارہ ریاچکرورتی اور راگنی دیویدی سمیت کئی اداکاروں اور اداکاراﺅں کو منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے اور گزشتہ روز معروف اداکارہ سنجنا گلرانی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان اداکاروں اور اداکاراﺅں پر الزام ہے کہ یہ شہر کی اشرافیہ کی پرتعیش پارٹیوں میں منشیات پہنچایا کرتی تھیں۔رپورٹ کے مطابق سی سی بی نے گزشتہ روز اندرا نگر میں واقع گلرانی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور اسے حراست میں لے لیا۔ سی سی بی کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گلرانی کے دوست راہول کی گرفتاری کے بعد سے اداکارہ سی سی بی کے ریڈار پر تھی اور اس کی نگرانی کی جا رہی تھی۔ راہول کو بھی منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک کناڈا فلم انڈسٹری کی 15شخصیات پر منشیات سمگلنگ کا الزام لگ چکا ہے اور ان میں سے 6کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ تین دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ ان اداکاراﺅں کے ذریعے منشیات سمگل کر رہے تھے۔


No comments: