آج کا دن کیسا رہے گا؟4 ستمبر 2020 - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

September 04, 2020

آج کا دن کیسا رہے گا؟4 ستمبر 2020

 



حمل (21مارچ تا 21اپریل)

کھیل کے میدان میں کامیابی متوقع ہے۔ نئے دوست آپ کے حلقہ میں شامل ہونگے ،دولت کے بجائے کسی دوسرے ذریعے سے اوہ قریب آئیں گے۔معمولی بیماری کا خطرہ ہے۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

صورتحال میں تبدیلی آپ کو عدم تحفظ کا شکار بنا سکتی ہے۔ اگر کسی دوست کو ضروری معاملات کو لے کر اندھیرے میں رکھ رہے ہیں تو نقصان اٹھا سکتے ہیں اعتماد میں لے اور سچ بتادیں۔

جوزا(21مئی تا21جون)

کسی باہر کے شخص کی بے جا مداخلت کی وجہ سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔ کسی شک کے معاملے میں مخلص دوست کی بات پر غور کریں اور معاملات کو اسی طرح سے سلجھائیں۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

چند بد دیانت اجنبی لوگ آپ کے کاروبار کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں ۔ لہٰذا ہو شیار رہیں ۔ آپ کوئی اہم فیصلہ کرنے والے ہیں ۔ قریبی دوست سے مشورہ بہتر رہے گا ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

کوئی ہیں جو آپ کو خفیہ طور پر پسند کرتا ہے ، اس دلچسپ راز سے جلد پردہ اٹھ جائے گا اور ایک خوش گوار حیرت ہوگی ۔خوشی اور خوش قسمتی آپ کا مقدر رہیں گی ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ خوش باش اور محفلوں کی جان ہونگے۔ کاروباری تاخیر پریشانی کا باعث بن سکتی ہے ۔ کسی رشتہ دار کو لے کر پریشانی ہونے کا امکان ہے ۔ دولت کا حصول ممکن ہے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

اپنے عزم اور حوصلے کی وجہ سے آپ کو بڑا مالی فائدہ حاصل ہوگا۔ معاملات محبت پھلے پھولیں گے ۔ کسی محسن دوست سے ملاقات ہوگی۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آپ کسی دوست کی بھلائی کے لئے اس پر اثر انداز ہونگے۔ بیرون ملک کی حیران کن خبریں آئیں گی۔ آپ مہم جوئی کی طرف مائل ہونگے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

کاروباری افراد کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔ طاقتور اور بااثر دوست خوشحالی کا باعث بنیں گے۔ ذاتی معاملات میں اکثر تبدیلیاں رونما ہونگی۔

جدی23دسمبر تا 20جنوری)

کام کے بجائے تفریح پر زور رہے گا۔ سفر کے حوالے سے نا موافق حالات و واقعات پیش آئیں گے۔ نئی ملازمت کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ ایک مجوزہ دشمن دوست کے روپ میں موجود ہیں تو احتیاط کیجئے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

تدبیر اور حکمت عملی کی ضرورت درپیش ہوگی ۔ اس کے ساتھ ساتھ کامیابی کے لئے خوش قسمتی کی ضرورت بھی ہو گی ۔ بعض تشویشناک معاملات کا حل دریافت ہو جائے گا۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

خواہشات کے اسیر بننے سے محتاط رہیں۔ ہم آہنگی پر مبنی دوستانہ تعلقات محفوظ ثابت ہونگے۔ کئی سنسنی خیز سفر آگے آرہے ہیں ۔ کام میں اضافے کی وجہ سے تھکاوٹ ہو سکتی ہے ۔

No comments: