میں کیمرا48 میگاپکسل ، 8جی بی ایم اور 128جی بی اسٹوریج، Oppo کے دو نئے طاقتور موبائل فون لانچ - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

September 04, 2020

میں کیمرا48 میگاپکسل ، 8جی بی ایم اور 128جی بی اسٹوریج، Oppo کے دو نئے طاقتور موبائل فون لانچ

 


سیول (ویب ڈیسک) اوپو نے اپنی ایف سیریز کے 2 نئے فونز پیش کردیئے ہیں جو رواں سال جنوری میں متعارف کرائے جانے والے ایف 15 کے مقابلے میں زیادہ پتلے، تیز اور بہتر فیچرز سے لیس ہیں۔ ایف 17 اور ایف 17 پرو کی موٹائی 7.5 ملی میٹر سے کم جبکہ وزن صرف 160 گرام ہے۔ 

ایف 17 میں 6.4 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 1080 پی ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔ فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر، 4، 6 اور 8 جی بی ریم جبکہ 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں، جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر او ایس 7.2 سے کیا ہے جبکہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جو کمپنی کے بقول 53 منٹ میں مکمل چارج ہوجاتی ہے۔ فون کے فرنٹ پر ٹیئر ڈراپ نوچ میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے۔ اس میں مین کیمرا 16 میگاپکسل، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے شامل ہیں۔ اس فون کی قیمت اور دستیابی کی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔ اس کے مقابلے میں ایف 17 پرو 6.43 انچ کے سپر امولیڈ ڈسپلے سے لیس ہے جس میں 1080 پی ریزولوشن اور 60 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا گیا ہے۔ فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 95 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے، جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر او ایس 7.2 سے کیا ہے۔ اس فون میں بھی 4000 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جو 53 منٹ میں بیٹری مکمل چارج کرسکتی ہے، جبکہ اے آئی نائٹ چارجنگ موڈ 



بھی دیا گیا ہے جو صارف کی نیند کے دوران آخری 20 فیصد حصہ بیدار ہونے سے 90 منٹ پہلے مکمل کرتا ہے۔ فون میں ڈسپلے کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس 3 پلس استعمال کیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے، جو کمپنی کے مطابق ڈیوائس کو 0.3 سیکنڈ میں ان لاک کرسکتا ہے۔اس فون کے بیک پر بھی 4 کیمرے دیئے گئے ہیں تاہم اس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے۔ اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں۔ فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ پنچ ہول ڈیزائن میں ہے جو 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمروں کے ساتھ ہے۔ اور ہاں اس میں ایئر جیپسر نامی فیچر بھی موجود ہے جو اس وقت بھی کال ریسیو کرسکتا ہے جب آپ کے ہاتھ گیلے ہوں، ویسے یہ جان لیں فون واٹر ریزیزٹنٹ نہیں۔ یہ فون بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 23 ہزار بھارتی روپے (لگ بھگ 52 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔




No comments: