آج کا دن کیسا رہے گا؟5 ستمبر2020 - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

September 05, 2020

آج کا دن کیسا رہے گا؟5 ستمبر2020

 

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آج کوئی ایسا شخص مل سکتا ہے جو آپ کو بے حد اچھا لگےاور دل میں کوئی بات ہو تو آج ضرور کہہ دیجئے گا ۔ اپنی بات کہنے کے ساتھ دوسروں کی رائے بھی جاننے کی کوشش کریں کہ لوگ آپ کے بارے میں کیا سو چتے ہیں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آپ کا موڈ بہت اچھا ہے ۔ اس کا مثبت استعمال کرتے ہوئے ایسے کام کریں جنھیں کرنے کا آپ کا دل چاہ رہا ہے ۔ تخلیقی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ آج جو کام آپ کریں گے اس میں کامیابی حاصل ہوگی ۔

جوزا(21مئی تا21جون )

مالی لحاظ سے کچھ مشکلات پیش آسکتی ہیں لیکن یہ وقتی مسائل ہیں ۔بہت جلد حالات بہتر ہونے لگیں گے۔ اخراجات کو قابو میں رکھئے گا ۔ گھر والوں کو اعتماد میں لے کر کوئی بڑا فیصلہ کریں ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

آج اگر کوئی گھومنے چلنے کی دعوت دے تو اسے رد مت کیجئے گا۔ آپ بے حد خاص لمحات کو مس کردیں گے ۔ اگر کسی بڑے کی کوئی بات بری لگ جائے تونظر انداز کردیجئے گایا انتہائی احترام سے انہیں سہی بات سمجھانے کی کوشش کیجئے گا ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آج ممکن ہے آپ کا دن آگے کے لیے منصوبہ بندی کرنے میں گزرے۔ اپنے جذبات کو قابو کرتے ہوئے تمام معاملات طے کیجئے گا ورنہ بنتی بات بگڑ بھی سکتی ہے ۔ کسی دوست سے کسی تحفے کی وصولی ہوسکتی ہے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آج کوئی اچھی خبر سننے کو ملے گی۔ دوستوں کے ساتھ مل کر آنے والے کل کے لئے منصوبہ بندی کریں اس طرح آپ بہتر فیصلہ لے پائیں گے اور پھر اچھے نتائج بھی برآمد ہونگے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

آج آپ کی شخصیت سے کئی لوگ متاثر ہونگے۔ کچھ تو آپ سے مستقل تعلقات بھی استوار کرنا چاہیں گے ۔ کاروباری سرگرمیوں میں کامیابی حاصل ہوگی ۔ کوئی نیا کام شروع کرنے کا اچھا دن ہے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آج آپ کے پرُ اعتماد لہجے سے آپ کے دوست بے حد متاثر ہونگے ۔ اپنے کام سے لوگوں کے دل جیت لیں ۔ کسی قریبی دوست کی وجہ سے کوئی بڑی خوشی حاصل ہوگی ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آج ممکن ہے ملک سے باہر جانے کا پروگرام بن جائے ۔ ہو سکتا ہے کسی اپنے سے تعلقات کسی حد تک تنائو کا شکار ہو جائیں ۔ لیکن یہ وقتی پیچیدگیاں ہیں جو آہستہ آہستہ خود ہی سلجھ جائیں گی ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

خیال رکھیں کسی دوست کو آپ کی کسی بات سے تکلیف نہ ہو ۔ ہوسکتا ہے آج کسی دعوت میں شرکت کا موقع مل جائے ۔ آج اپنے سماجی روابط مضبوط کرنے کا اچھا دن ہے۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں سے ملیں اور تعلقات بڑھائیں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

ہوسکتا ہے کسی کی کہی ہوئی بات آپ کو تلخ لگے لیکن یہ آپ کی آنے والی زندگی کے لئے کارآمد ثابت ہوگی۔ فیصلہ وہ ہی لیں جو خود کو ٹھیک لگے لیکن دوسروں کے مشورے سننے میں آپ ہی کا فائدہ ہے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے کام لیں ۔ خود کو نئے نئے کاموں میں آزمائیں۔ کسی نئی جگہ سرمایہ کاری کرنے کا سوچ رہے ہیں تو آج فیصلہ لیں۔ امید ہے جو فیصلہ آپ لیں گے اسی میں آپ کی کامیابی چھپی ہوگی۔

No comments: