لاہوریوں کے لیے خوشخبر: پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز کی تاریخوں کا اعلان کردیا، ٹکٹیں ملیں گی یا نہیں؟ جانیے - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

September 03, 2020

لاہوریوں کے لیے خوشخبر: پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز کی تاریخوں کا اعلان کردیا، ٹکٹیں ملیں گی یا نہیں؟ جانیے

 


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز کی تاریخوں کا اعلان کردیا، ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔بتایا گیا ہے 

کہ ملک میں کرونا وائرس کیسز کی کمی آنے اور حالات بہتر ہونے کے بعد پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 5 کے پلے آف اور فائنل میچز کی تاریخیں طے کر لی ہیں۔پاکستان سپر لیگ 5 کے پلے آف میچز 14 اور 15 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ پی سی بی نے ٹورنامنٹ کے تمام بقیہ میچز لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے مارچ میں پی ایس ایل 5 کے آخری مرحلے کے میچز ملتوی کر دیے گئے تھ 

No comments: