پاک تُرک دوستی لازوال۔!! حلیمہ سلطان کے بعد ’’ارطغرل غازی‘‘ بھی پاکستان میں برانڈ ایمبیسڈر مقرر، بڑی کمپنی کیساتھ معاہدہ طے - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

September 02, 2020

پاک تُرک دوستی لازوال۔!! حلیمہ سلطان کے بعد ’’ارطغرل غازی‘‘ بھی پاکستان میں برانڈ ایمبیسڈر مقرر، بڑی کمپنی کیساتھ معاہدہ طے

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان دوزیاتان نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ترک اداکار کے نجی سوسائٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، ترک اداکار انگین آلتان دوزیاتان جلد پاکستان آئیں گے۔ 

پاکستان آنے کے بعد وہ نجی سوسائٹی میں مسجد کا افتتاح بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ خلافت عثمانیہ کی تاریخ سے جڑی یہ ڈرامہ سیریل پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرچکی ہے۔ اس ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس میں کردار حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسریٰ بلجیک بھی ایک پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بن چکی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترک اداکار انگین آلتان دوزیاتان جلد پاکستان آئیں گے، ان کی اسی ماہ ستمبر میں آمد متوقع ہے۔ پاکستان آنے کے بعد وہ نجی سوسائٹی میں مسجد کا افتتاح بھی کریں گے۔ انگین آلتان بلیو ورلڈسٹی اسلام آباد میں استنبول کی بلیو مسجد کی طرز پر بنائی جانیوالی مسجد کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔انہیں 6 ماہ کا ملٹی پل ویزا پہلے ہی جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انگین آلتان کو بلیو ورلڈسٹی کا برینڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔ان کی چئیرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر زیرگردش ہیں۔ واضح رہے کہ خلافت عثمانیہ کی تاریخ سے جڑی یہ ڈرامہ سیریل پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرچکی ہے۔ اس ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس میں کردار حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسریٰ بلجیک بھی ایک پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بن چکی ہیں۔ اسریٰ بلجیک کو معروف موبائل ٹیلیکام کمپنی موبی لنک نے اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کررکھا ہے جبکہ وہ کیوموبائل کے ٹی وی اشتہار میں بھی کام کرچکی ہیں جس پر کچھ پاکستانی اداکاروں بالخصوص یاسر حسین اور ژالے سرحدی نے شدید احتجاج کیا اور اسے پاکستانی اداکاروں کی حق تلفی قرار دیا۔ 





No comments: