کرکٹ کی دنیا سے افسوسناک خبر۔۔۔! جنوبی افریقہ کی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ سے فارغ کیے جانے کی خبر آ گئی - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

September 11, 2020

کرکٹ کی دنیا سے افسوسناک خبر۔۔۔! جنوبی افریقہ کی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ سے فارغ کیے جانے کی خبر آ گئی

 


کیپ ٹاﺅن (ویب ڈیسک) جنوبی افریقی حکومت کی جانب سے کرکٹ بورڈ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد جنوبی افریقہ کی نیشنل کرکٹ ٹیم کا انٹرنیشنل سٹیٹس ایک بار پھر خطرے میں پڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی حکومت نے ایک ماہ کیلئے تمام سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے

کرکٹ بورڈ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لئے ہیں، بورڈ معاملات میں حکومتی دخل اندازی کے باعث جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پر پابندی لگ سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی سپورٹس کنفیڈریشن اور اولمپک کمیٹی نے کرکٹ بورڈ میں مداخلت کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے جس کے بعد جنوبی افریقن کرکٹ بحران کا شکار ہوگئی ہے۔ انتظامی کمیٹی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بورڈ کے معاملات کو درست کرنے کیلئے انکوائری کے بعد اس کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) قوانین کے مطابق کرکٹ چلانے والے بورڈ کے معاملات میں حکومتی دخل اندزی نہیں کی جاسکتی تاہم اس سے متعلق آئی سی سی کی جانب سے ردعمل آج سامنے آنے کا امکان ہے۔ کرکٹ بورڈ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لئے ہیں، بورڈ معاملات میں حکومتی دخل اندازی کے باعث جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پر پابندی لگ سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی سپورٹس کنفیڈریشن اور اولمپک کمیٹی نے کرکٹ بورڈ میں مداخلت کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے جس کے بعد جنوبی افریقن کرکٹ بحران کا شکار ہوگئی ہے۔ انتظامی کمیٹی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بورڈ کے معاملات کو درست کرنے کیلئے انکوائری کے بعد اس کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) قوانین کے مطابق کرکٹ چلانے والے بورڈ کے معاملات میں حکومتی دخل اندزی نہیں کی جاسکتی تاہم اس سے متعلق آئی سی سی کی جانب سے ردعمل آج سامنے آنے کا امکان ہے

No comments: