شاہ رخ خان انسٹا گرام پر ایک تشہیری پوسٹ کا معاوضہ کتنا لیتے ہیں؟ سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

September 05, 2020

شاہ رخ خان انسٹا گرام پر ایک تشہیری پوسٹ کا معاوضہ کتنا لیتے ہیں؟ سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

 


ممبئی (ویب ڈیسک) دو دہائیوں سے دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ خان سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پو سٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں شاید یہ انکا ہر فین جاننا چاہتا ہوگا لیکن یہ جان کر یقینا آپ کے ہو ش بھی اڑ جائیں گے۔

بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ اور کنگ آف رومانس شاہ رخ خان، جنہیں انسٹاگرام پر 2کروڑ 20لاکھ لوگوں نے فالو کر رکھا ہے وہ انسٹاگرام پر ایک تشہیری پوسٹ لگانے کے 80لاکھ سے1کروڑ بھارتی روپے تک وصول کرتے ہیں۔ ایک بھارتی نامور ویب سائٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں بالی ووڈ کے پسندیدہ ہیرو شاہ رخ خان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ رقم اگرچہ کچھ زیادہ نہیں ہے لیکن عام لوگوں کے لیے یہ رقم ان کی زندگی بھر کی کمائی سے بھی زیادہ ہے جو شاہ رخ صرف انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کما لیتے ہیں۔





No comments: