شوٹنگ سے ایک روز قبل جیکولین فرنینڈز کے ساتھ ایسا کا م ہو گیا کہ شوٹنگ کینسل کرنا پڑ گئی - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

September 03, 2020

شوٹنگ سے ایک روز قبل جیکولین فرنینڈز کے ساتھ ایسا کا م ہو گیا کہ شوٹنگ کینسل کرنا پڑ گئی

 


ممبئی(ویب ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے وہیں بھارت میں بھی صورتحال خطرناک ہوتی جارہی ہے۔تاہم گزشتہ دنوں بھارت میں مہینوں کی بندش کے بعد ڈراموں اور فلموں سمیت دیگر شوٹنگ کا آغاز ہوا تھا۔جس کے بعد اب حال ہی میں بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کی ٹیم کے اراکین میں بھی عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈز کے اسپاٹ بوائے اور مینیجر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔تاہم یہ تصدیق ایک ایسے وقت میں ہوئی جب اگلے روز اداکارہ نامور ہیئر پروڈکٹ کے نئے ٹیلی ویژن کمرشل کے لیے تیار تھیں۔اب جیکولین فرنینڈز کے عملے میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد انٹرنیشنل ہیئراسٹائلسٹ فلورین ہیوریل اس بیماری کا پھیلاؤ روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔خیال رہے کہ بولی وڈ کے متعدد اداکار کورونا کا شکار ہوئے تھے جو کئی دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت مند ہوئے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور کرن کمار سمیت دیگر شامل ہیں جو کم از کم 10 دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے۔علاوہ ازیں چند روز قبl بولی وڈ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نے عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی آئسولیشن میں گزارے گئے دنوں کو چیلنجنگ قرار دیا تھا۔ اداکارہ میں 3 ہفتے قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تاہم ان میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی اور وہ 21 روز تک آئسولیشن میں رہیں۔اس سے قبل بھارت کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے 2 بھائیوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور ان میں سے ایک انتقال کرگئے تھے۔واضح رہے کہ بھارت کورونا کیسز کے حوالے سے امریکا اور برازیل کے بعد تیسرا بڑا متاثر ملک ہے اور وہاں 2 ستمبر کی شام شام تک متاثرہ افراد کی تعداد 37 لاکھ 69 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ 

No comments: