اسلام آباد کا ڈومیسائل رکھنے والوں کے لیے خوشخبری ۔۔۔۔ حکومت نے شاندار اعلان کر دیا - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

September 06, 2020

اسلام آباد کا ڈومیسائل رکھنے والوں کے لیے خوشخبری ۔۔۔۔ حکومت نے شاندار اعلان کر دیا

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اسلام آباد کے ڈومیسائل رکھنے والوں کیلئے وفاقی اداروں میں ملازمت کا 50 فیصد کوٹہ منظور کر لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 50 فیصد کوٹے کا اطلاق وفاقی اداروں میں گریڈ1 سے 15 تک کی آسامیوں کیلئے ہوگا۔

وفاقی ملازمتوں میں سندھ کا کوٹہ 19 فیصد، میرٹ پر 7.5 فیصد تعیناتیاں ہونگی۔ خیبرپختونخوا کا وفاقی اداروں میں ملازمتوں کا کوٹہ 11.5 فیصد، وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کا 6، سابقہ فاٹا کے ضم شدہ اضلاع کا 3 فیصد کوٹہ، خیبرپختونخوامیں ضم سابقہ فاٹا کے اضلاع کیلئے آئندہ 10 سال تک ملازمتوں کا الگ کوٹہ مختص ہوگا۔ وفاقی سول ملازمتوں میں آزاد جموں و کشمیر کیلئے 2 اور گلگت بلتستان کیلئے 1 فیصد کوٹہ مختص ہوگا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان واپس نہ آئے تو ان کی پارٹی مسلم لیگ (ن) بکھر جائے گی، تقسیم کی صورت میں (ن) سے (ش ) ضرور نکلے گی،ن لیگ مریم نواز کے ساتھ لیکن ش لیگ نہیں. اپوزیشن نے فضل الرحمان کے پیچھے لگ کر اپنی سیاسی عاقبت خراب کی ، اے پی سی ٹائیں ٹائیں فش ہے ۔ لاہور میں پاکستان ریلوے کی طرف سے محکمے کی ہفتہ وار بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف واپس آجاتےہیں تو انکی سیاست بہتر ہوسکتی ہے ورنہ ن لیگ متحد نہیں رہے گی کیونکہ ن لیگ تو مریم نواز کے ساتھ ہے لیکن ش لیگ نہیں ہے.آپ دیکھ لیں کہ ش لیگ مریم کے ساتھ عدالت میں بھی نہیں گئی ، مریم نواز کو جب یقین ہوا کہ باہر نہیں جاسکتیں تو پتھرا ئوکروا دیا گیا جبکہ نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بھی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں ہے ، اپوزیشن نے فضل الرحمان کے پیچھے لگ کر اپنی سیاسی عاقبت خراب کی۔اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ اے پی سی ٹائیں ٹائیں

فش ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،میرے خیال میں آج کا دن پاکستانی سیاست میں تبدیلی لاسکتا ہے ، عمران خان کے لیے آنے والے دنوں میں بھی کوئی خطرہ نہیں ، وہ 5 سال پورے کریں گے جبکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دیں گی۔اپنی تحریک میں اپوزیشن جماعتیں صرف جلسہ جلوس ہی کرسکتی ہیں لیکن دھرنا نہیں دے سکتیں ۔


No comments: