پاکستانیوں کا انتظار ختم!یہ شخص دراصل ہے کون؟ تہلکہ خیز خبر - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

September 13, 2020

پاکستانیوں کا انتظار ختم!یہ شخص دراصل ہے کون؟ تہلکہ خیز خبر

 


اسلام آباد( نیوز ڈیسک) رہنماء تحریک انصاف ڈاکٹر شہباز گِل کی جانب سے عوام کو وہ خبر سُنا دی گئی ہے جس کا پاکستانیوں کو بے صبری سے انتظار تھا، سانحہ موٹر وے پر پیش آنے والے دلخراش واقعہ میں ملوث 2 افراد میں سے ایک فر د کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ

کر گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ’’ مبارک ہو وزیراعلی عثمان بزدار کو، آئی جی پنجاب کو ،سی سی پی او لاہور اور پوری ٹیم کو۔ ملزم کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کر گیا ہے،انشاللہ جلد گرفتاری بھی ہوگی۔عوام کو پتہ ہو کہ رات 4 بجے تک عثمان بزدار میٹنگ میں تھے آئی جی اور سی سی پی او کے ساتھ۔وزیراعلی نے پورے کیس کی خود مانیٹرنگ کی ہے کام بولتا ہے الفاظ نہیں۔ ویلڈن بزدار ‘‘۔


دوسری جانب میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام عابد ولد اکبر علی ہے جو کہ فوٹ منرو کا رہائشی ہے، ملزم کے بارے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ اس نے 2012ء میں بھی ماں اور بیٹی کی عزت لوٹ لی تھی اور یہ واردات بھی بچوں کے سامنے ڈالی گئی تھی، ملزم کی عمر ستائیس سال ہے اوراہل علاقہ نے عابد علی ولد اکبر علی کو علاقہ چھوڑ جانے کا حکم دیا تھا، اسکے بعد یہ کیس 6 ماہ تک زیر سماعت رہا تاہم بعد میں ملزمان کی جانب سے مدعی پر صلح کے لیے زور ڈالا گیا، جس کے بعد یہ کیس ختم ہوگیا اور دونوں پارٹیوں میں صلح ہوگئی وہ اس وقت پولیس کے حراست میں موجود ہے۔


















No comments: