بریکنگ نیوز:سماجی کارکن اور صحافی شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کے پیچھے کس کا ہاتھ نکلا ؟ مقدمہ درج کرلیا گیا - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

September 06, 2020

بریکنگ نیوز:سماجی کارکن اور صحافی شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کے پیچھے کس کا ہاتھ نکلا ؟ مقدمہ درج کرلیا گیا

 

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے تربت میں سماجی کارکن اور صحافی شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کا مقدمہ تربت تھانے میں محراب گچکی نامی شخص کے خلاف درج کرلیا گیا،ایف آئی آر میں مقتولہ کے ماموں امجد رحیم نے الزام عائد کیا ہے کہ محراب گچکی نے پانچ ماہ قبل شاہینہ سے کورٹ میرج کی 
اور اب اسے قتل کردیا۔ایس ایس پی کیچ نجیب اللہ پندرانی نے بتایا کہ شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کا مقدمہ تربت تھانے میں شاہینہ شاہین کے ماموں امجد رحیم نے درج کرایا ہے جس میں محراب گچکی نامی شخص کو نامزد کیا گیا ہے قتل کے مقدمہ میں امجد رحیم نے الزام عائد کیا ہے کہ محراب گچکی نے پانچ ماہ قبل کراچی میں شاہینہ سے کورٹ میرج کی اور ہفتہ کو دوپہر بارہ بجے محراب گچکی نے اپنے چچا اکبر گچکی کے گھر پی ٹی سی ایل کالونی میں نائن ایم ایم پسٹل سے اپنی بیوی شاہینہ شاہین پر فائرنگ کی جس وہ زخمی ہوئی محراب گچکی مقتولہ کی لاش ہسپتال پہنچا کر فرار ہوگیاایس ایس پی کیچ نجیب اللہ پندرانی نے بتایا کہ محراب گچکی کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے،شاہینہ شاہین پی ٹی وی کے ایک شو کی میزبان ہونے ساتھ ساتھ خواتین کے میگزین دزگہار کی ایڈیٹر بھی تھیںوہ آرٹس کے شعبے سے بھی تعلق رکھتی تھیں۔ترجمان حکومت بلوچستان نے بھی اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔news

No comments: