ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن فیملی سمیت کورونا وائرس میں مبتلا - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

September 05, 2020

ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن فیملی سمیت کورونا وائرس میں مبتلا

 


ڈیوائن جانسن نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ اپنی فیملی سمیت کووڈ 19 میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ 48 سالہ اداکار نے بتایا کہ ان کی اہلیہ 35 سالہ لورین، 4 سالہ بیٹی جیسمین اور دو سالہ چھوٹی بیٹی ٹیانا تقریباً 2 یا ڈھائی ہفتے قبل اس وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

ڈیوائن جانسن کے مطابق ان میں یہ وائرس ایک بہت ہی قریبی دوست سے منتقل ہوا تھا۔ تاہم اب وہ اور ان کی فیملی کورونا سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور صحت مند ہیں۔

جانسن نے بتایا کہ یہ بہت مشکل اور چیلنجنگ وقت ہے جو ہمیں ایک خاندان کی حیثیت سے برداشت کرنا پڑا۔ ہماری دونوں بیٹیوں کو گلے کی سوزش کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب وہ ٹھیک ہیں۔ مجھے آپ کو بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ خدا کا شکر ہے ہم سب صحت مند ہیں۔

ڈیوائن جانسن نے لوگوں کو ماسک پہننے اورکورونا کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا تاکہ یہ وائرس مزید نہ پھیلے اور اپنے پیاروں کی حفاظت کرنے کی درخواست کی۔نہوں نے مزید کہا کہ  گھر میں زیادہ لوگوں کی بھیڑ جمع نہ کریں اور نہ ہی اس جگہ پر جائیں جہاں زیادہ تعداد میں لوگ جمع ہوں، مثبت رہیں اور اپنے آس پاس موجود لوگوں کا خیال رکھیں۔





No comments: