قومی ٹیم کا وہ کھلاڑی جسے بابر اعظم سے زیادہ بہتر بلے باز قرار دے دیا گیا - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

September 04, 2020

قومی ٹیم کا وہ کھلاڑی جسے بابر اعظم سے زیادہ بہتر بلے باز قرار دے دیا گیا

 

لاہور (ویب ڈیسک ) قومی ٹیم کا وہ کھلاڑی جسے بابر اعظم سے زیادہ بہتر بلے باز قرار دے دیا گیا، شعیب اختر کا کہنا ہے کہ حیدر علی ایک بہت ہی باصلاحیت اور قومی ٹیم کے کپتان سے زیادہ بہترین بلے باز ہے، انگلینڈ کیخلاف کارگردگی دکھانے پر انہیں شاباش دینی چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ان کی رائے میں نوجوان بلے باز حیدر علی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے زیادہ بہتر اور باصلایت بلے باز ہے۔شعیب اختر کا کہنا ہے کہ حیدر علی نے انگلینڈ کیخلاف میچ میں یہ بات درست ثابت کر دکھائی۔ بابر اعظم بہترین بلے باز ہیں لیکن انہیں اپنے اسٹرائک ریٹ میں بہتری کیلئے محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر اور کوچ دونوں کو جراتمندانہ فیصلے کرنا ہوں گے، کھلاڑیوں سے پرفارمنس کا مطالبہ کیا جائے، اگر کوئی مطلوبہ نتائج نہیں دیتا تو پھر خداحافظ کہنا بہتر ہوگا۔انھوں نے کہا کہ جدید کرکٹ میں کامیابی پانے کیلیے جارحانہ کرکٹ کھیلنا ضروری ہے، دفاعی حکمت عملی کا فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوتا ہے، پاکستان نے ایک سیشن خراب کھیل کر ٹیسٹ سیریز گنوا دی،ہم گذشتہ 15 سال سے دفاعی طرز کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ 45 سالہ شعیب اختر نے کہا کہ دورئہ انگلینڈ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے لیکن اس سیریز میں تجربہ کار کوچز کی جانب سے نوجوانوں تک وہ علم منتقل ہوتا نظر نہیں آیا جس کی توقع تھی، ہمارے کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں، کرکٹ کو ٹھیک کرنا ہے تو سوچ تبدیل کرنا ہوگی۔


No comments: