اداکارہ نہ ہوتی تو ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی، یمنیٰ زیدی - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

September 04, 2020

اداکارہ نہ ہوتی تو ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی، یمنیٰ زیدی

 


کراچی: 

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے دیگر فنکاروں کے برعکس ٹک ٹاکرز کو باصلاحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اداکاری نہ کرتیں تو ٹک ٹاک کی ویڈیوز بناتیں۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک وہ واحد ایپلی کیشن ہے جو نوجوانوں میں بے حد مقبول ہونے کے باوجود جسے سب سے زیادہ ناپسند کیا جاتا ہے اور پاکستان شوبز انڈسٹری کے بہت سے فنکار ٹک ٹاک اور ٹک ٹاک پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے ٹک ٹاکرز کے لیے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

تاہم اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ٹک ٹاکرز کے لیے خیالات مختلف ہیں بلکہ وہ تو ٹک ٹاکرز کو خود سے اور دیگر اداکاروں سے زیادہ باصلاحیت مانتی ہیں۔ یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شائستہ لودھی کے ساتھ ٹک ٹاک کے بارے میں بات کررہی ہیں۔


No comments: