ا ب آپ کو فالتو کالز سے چھٹکارا مل جائے گا، گوگل نے شاندار ایپ متعارف کروا دی - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

September 12, 2020

ا ب آپ کو فالتو کالز سے چھٹکارا مل جائے گا، گوگل نے شاندار ایپ متعارف کروا دی

 

نیویارک(ویب ڈیسک) فون پر کسی اجنبی نمبر سے کال آئے تو سبھی اسے مشکوک سمجھتے ہیں۔ جن لوگوں کو ایسی کالز زیادہ آتی ہوں وہ ’ٹروکالر‘ جیسی ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہیں تاکہ ایسی کالز کی وجہ سے کسی فراڈ کا شکار نہ ہو جائیں تاہم کچھ لوگ بیگ گراﺅنڈ میں ایک اضافی ایپلی کیشن کو چلانا پسند

نہیں کرتے۔ لگتا ہے اب ایسے لوگوں کی آواز گوگل نے سن لی ہے اور سمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ میں ایک انتہائی مفید فیچر شامل کرنے جا رہی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق گوگل کی طرف سے اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس فیچرکا نام ’ویریفائیڈ کالز‘ ہے جو اینڈرائیڈ صارفین کو فراڈ کالز سے متنبہ کرے گا۔ یہ فیچر ایک ایپلی کیشن کی صورت میں اینڈرائیڈ میں ’بلٹ اِن‘ (Built-in)آئے گا اور جب کسی اجنبی نمبر سے کال آئے گی تو یہ فیچر سکرین پر اس نمبر کی حقیقت بتا دے گا۔ جو نوسرباز بینکوں اور دیگر کمپنیوں کے نمائندے بن کر لوگوں کو لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کی کالز آئیں گی تو یہ فیچر صارف کو بتا دے گا کہ یہ نمبر اس بینک یا کمپنی کا ہے یا پھر کوئی نوسرباز آپ کے ساتھ فراڈ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔گوگل کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ ایپلی کیشن نہ صرف یہ بتائے گی کہ کال کون کر رہا ہے بلکہ آپ کو یہ بھی بتائے گی کہ اس کے کال کرنے کا مقصد کیا ہے۔ اس ایپلی کیشن کے تجربات میں وسیع تعداد میں بینک، کمپنیاں اور ادارے ’ویریفائیڈ کالز‘ نامی یہ فیچر استعمال کر رہے ہیں اور ان کے نمبر اس فیچر میں محفوظ ہوتے جا رہے ہیں۔ چنانچہ مستقبل میں اس بات کا امکان بہت کم ہو گا کہ کوئی نوسرباز کسی بینک وغیرہ کا نام استعمال کرکے کسی صارف کو بے وقوف بنا سکے۔


No comments: