آج کا دن کیسا رہے گا ہفتہ 10 اکتوبر 2020 - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

October 10, 2020

آج کا دن کیسا رہے گا ہفتہ 10 اکتوبر 2020

 


حمل:


21مارچ تا21اپریل

اپنے مزاج پر کنٹرول کریں یہ جذبات آپ کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں، کاروبار میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ابھی نہ کریں، منگنی یا شادی کا امکان ہے

ثور:


22 اپریل تا 20 مئی

افسران کی ناراضگی کا خاتمہ ہو سکتا ہے، بزرگان روحانی سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں بسلسلہ جائیداد بنائی ہوئی کوئی سکیم عملی شکل اختیار کر سکتی ہے۔


جوزا:

21 مئی تا 21جون

اخراجات گھٹانے کی کوشش کیجئے ورنہ پریشانی بڑھ سکتی ہے اپنے ایک نئے دوست سے محتاط رہیں وہ آپ کے مخالفین کے ساتھ گٹھ جوڑ کر سکتا ہے۔


سرطان:

22جون تا23جولائی

اب بھی اگر آپ درست طریقے اور ٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ کوشش کریں تو حالات قدرے بہتر ہو سکتے ہیں، یقینا آپ بھی موجودہ حالات سے مطمئن نہیں ہیں۔

اسد:

24جولائی تا23اگست

تعلیم کے سلسلے میں جزوی طور پر کامیابی ہو سکتی ہے، اگر آپ کے پاس کوئی سواری ہے تو اسے احتیاط سے چلایئے، ملازم پیشہ حضرات بھی فرائض ہوش و حواس سے ادا کریں۔


سنبلہ:

24اگست تا23ستمبر

اگر کاروبار مشترکہ ہے تو شریک کار پر زیادہ دبائو نہ ڈالیں ہمہ وقت کی نکتہ چینی اور حد سے بڑھتی ہوئی اس کی نگرانی اسے آپ سے بدظن ہونے پر مجبور کر سکتی ہے۔

میزان:

24ستمبر تا23اکتوبر

آپ کی کسی غلطی سے مخالف کو غیر معمولی فائدہ ہو سکتا ہے لہٰذا مخالفین کی جانب سے محتاط رہئے وہ آپ کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھا سکتے ہیں، بسلسلہ تعلیم مایوسی کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

عقرب:

24اکتوبر تا22نومبر

دماغ پر عجیب و غریب خیالات کا غلبہ رہے گا، کوئی بھی کام یا کسی جھگڑے وغیرہ کا فیصلہ جذباتیت کے بوجھ تلے دب کر نہ کیا کریں ورنہ بہت کچھ کھونا پڑ سکتا ہے۔

قوس:

23نومبر تا22دسمبر

قریبی رشتہ دار آپ سے تعاون کر سکیں گے لیکن ان کی پرخلوص کوشش کا نتیجہ بھی تسلی بخش برآمد نہ ہو سکے گا، مکان کی تعمیر وغیرہ کا رکا ہوا سلسلہ بھی ازسرنو شروع ہو سکتا ہے۔

جدی:


23دسمبر تا20جنوری

کاروباری مراسم میں بہت زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے، بفضل خدا اس کے بڑے اچھے نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اور اچھی فرموں کے ساتھ معاہدہ ہو سکتا ہے۔

دلو:

21جنوری تا19فروری

آپ اپنے الجھے ہوئے مسائل صلح و صفائی کے ساتھ ہی حل کرنے کی کوشش کیجئے، دوسروں کے بھروسے پر بیٹھے رہنے سے حالات مزید الجھ سکتے ہیں۔

حوت:

20 فروری تا 20 مارچ

شریک حیات کو راضی رکھنے کی کوشش کیجئے، خطرات کافی حد تک ٹل سکتے ہیں اس کے باوجود محتاط رہنا ضروری ہے، والدین سے وابستہ توقع پوری ہو سکتی ہے۔







No comments: