میری زندگی پر بننے والی فلم بریانی کے 12 مسالوں کی طرح ہوگی، مہوش حیات - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

October 03, 2020

میری زندگی پر بننے والی فلم بریانی کے 12 مسالوں کی طرح ہوگی، مہوش حیات

 


کراچی: 

اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ اگر اُن کی زندگی پر فلم بنائی گئی تو وہ بریانی کے 12 مسالوں کی طرح ہوگی۔

تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز شیئرز کیں جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔

ایک مداح کی جانب سے مہوش حیات سے پوچھا گیا کہ اگر اُن کی زندگی پر فلم بنتی ہے تو وہ کس طرح کی ہوگی اور اس میں اداکارہ کا مرکزی کردار کون ادا کرے  گا؟ اس سوال پر مہوش حیات نے بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میری زندگی پر فلم بنتی ہے تو وہ بریانی کے 12 مسالوں کی طرح ہوگی۔


No comments: