آج کا دن کیسا رہے گا بدھ 21 اکتوبر 2020 - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

October 21, 2020

آج کا دن کیسا رہے گا بدھ 21 اکتوبر 2020

 



حمل:


21مارچ تا21اپریل

دوسروں کی بے جا مخالفت کا سامنا رہے گا جس بناء پر آپ کافی چڑچڑے ہو سکتے ہیں، کاروباری معاہدے حسب توقع حل نہ ہو سکیں گے البتہ رہائش کی تبدیلی متوقع ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ میل جول رسمی ہی رکھیں تو زیادہ بہتر ہے عشق و محبت کے میدان میں گھوڑے بھگانے کا کوئی فائدہ حاصل نہ ہو سکے گا۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

قریبی دوست راہ چلتے مل سکتا ہے اور ہو سکتا ہے آنے والے وقت میں اسی دوست کے تعاون سے آپ اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں سفر کے نتائج توقع کے مطابق ہو سکیں گے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اپنی اولاد پر ضرورت سے زیادہ اعتبار ہرگز نہ کریں انہیں وقتاً فوقتاً ان کی ذمہ داریوں کا احساس ضرور دلاتے رہیں تاکہ وہ اپنے راستے سے بھٹک نہ سکیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

عدالتی کاموں میں حسب توقع کامیابی ہو سکتی ہے آج آپ کافی پرسکون دکھائی دیں گے کیونکہ عشق و محبت کے معاملات بخیر و خوبی طے پاتے جائیں گے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اگر آپ کا ارادہ ملک سے باہر جانے کا ہے تو آج کوئی اہم بات چیت طے پا سکتی ہے بس اس کے لئے آپ کو تھوڑی سی کوشش کرنا پڑے گی، معاملات کو تسلی سے حل کریں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

عشق و محبت کے میدان میں گھوڑے بھگانے کا کوئی فائدہ حاصل نہ ہو سکے گا۔اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ میل جول رسمی ہی رکھیں تو زیادہ بہتر ہے ۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

سیاست سے وابستہ افراد کی امیدیں پوری ہوں گی اور وہ جو چاہتے ہیں کر سکتے ہیں کسی اہم مقتدر شخصیت کے تعاون سے الجھا ہوا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اپنے گھر میں آنے جانے والے رشتہ داروں پر نظر رکھیں یہ آپ کے گھر کا ماحول خراب کر سکتے ہیں بہتر ہے کہ ان کا آنا جانا گھر میں کچھ عرصہ کے لئے بند ہی کر دیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

کسی بھی معاملے میں بزرگوں کے خلاف ہرگز نہ جائیں ان کے دلی جذبات کا احترام کریں ورنہ ہو سکتا ہے گھریلو سکون درہم برہم ہو جائے خرید فروخت کامیاب ہو سکتی ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

نئی رشتہ داری کے قائم ہونے کا امکان ہے ہو سکتا ہے آپ اپنی اولاد کا بہتر جگہ رشتہ طے کرنے میں کامیاب ہو جائیں البتہ جائیداد کے الجھے ہوئے معاملات مزید الجھ سکتے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

اپنی ضروریات کو محدود کر دیں آج کل آپ کافی فضول خرچ ہوتے جا رہے ہیں اگر یہی عالم رہا تو بہت جلد آپ کو قرض لینا پڑ سکتا ہے بہتر ہے کہ ایسا نہ ہو۔

No comments: