زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوٹنی سیریز میں کس کس بڑے کھلاڑی کی چھٹی کروائی جانے والی ہے؟ اندر کی خبر آ گئی - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

October 02, 2020

زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوٹنی سیریز میں کس کس بڑے کھلاڑی کی چھٹی کروائی جانے والی ہے؟ اندر کی خبر آ گئی


اہور (ویب ڈیسک ) ‏زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی سکواڈ کے حوالے سے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئندہ ماہ سے انٹر نیشنل سرگرمیوں کا اغاز ہو رہا ہے جب کہ نومبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستان شاہین کی بھی نیوزی لینڈ روانگی پاکستان ٹیم کے ساتھ ہی شیڈول ہے۔



اس لیے زمبابوے ہوم سیریز اور دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے۔ مصباح الحق نے صوبائی ایسوسی ایشنز کے کوچز کے ساتھ ابتدائی مشاورت ملتان میں کی اور اب ساتھی کوچز کے ساتھ مشاورت کے بعد آئندہ ہفتے ناموں کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 35 کھلاڑیوں کو فائنل کیے جانے کا امکان ہے، سکواڈ میں پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائیگا۔ عبداللہ شفیق، زیشان ملک اور زیشان اشرف کو سکواڈ میں شامل کیا جائے گا جب کہ ون ڈے سکواڈ میں ایک دو تبدیلیوں کا عندیہ مصباح الحق پہلے ہی دے چکے ہیں۔پاکستان شاہین میں ٹاپ پرفارمرز کو شامل کیا جائے گا۔ پاکستان شاہین نے نیوزی لینڈ میں دو چار روزہ اور 6 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں جب کہ پاکستان ٹیم زمبابوے کیخلاف 3 ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔ پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین کے کھلاڑی ایک دوسری ٹیموں کو دستیاب ہوںگے۔ پاکستان ٹیم زمبابوے کیخلاف 3 ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔ پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین کے کھلاڑی ایک دوسری ٹیموں کو دستیاب ہوںگے۔

 

No comments: