ٹک ٹاک پر پابندی!حریم شاہ بھی میدان آگئی، ناقابلِ یقین رد عمل دے دیا - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

October 18, 2020

ٹک ٹاک پر پابندی!حریم شاہ بھی میدان آگئی، ناقابلِ یقین رد عمل دے دیا

 



اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ حکومت کی طرف سے ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کے خلاف بول پڑیں ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں معورف ٹک ٹاکر اور مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی حریم شاہ نے کہا میں برائی کے خلاف تو ہوں لیکن

حکومت کی طرف سے کسی چیز کا سرے سے ہی خاتمہ کردینا مناسب نہیں ہے ، کیوں کہ کسی چیز کو بند کردینا مسئلے کا حل نہیں ہوتا ، اگر کسی کی بنائی ہوئی ویڈیوز پر اعتراض تھا تو اس پر ایکشن لیا جاتا۔ یاد رہے کہ پی ٹی اے نے ملک بھر میں ٹک ٹاک اپلیکیشن بلاک کردی۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کے شوقین افراد کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا عمل درآمد آج سے ہو گا۔اس حوالے سے پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو متعدد بار خط لکھ کر قابل اعتراض اور نامناسب مواد ہٹانے گیا ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔جس کے بعد پاکستان میں ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ کو جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔ شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر ٹک ٹاک پرپابندی لگائی گئی۔پی ٹی اے کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں ایپ کو بند کرنے کے بارے میں تحریر کیا ہوگا۔ واضح رہے کہ پی ٹی اے نے کئی موبائل اور سوشل میڈیا ایپس پر غیر اخلاقی مواد پھیلائے جانے کی شکایات کے بعد ایکشن لیا تھا۔پی ٹی اے نے مشہور موبائل ایپ بیگو پر پابندی عائد کی تھی، جبکہ ٹک ٹاک کو حتمی وارننگ جاری کی گئی تھی۔اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ شکایات موصول ہوئی تھیں کہ بیگو اور ٹک ٹاک ایپ پر غیر اخلاقی مواد پھیلایا جا رہا ہے۔ ان شکایات کا جائزہ لینے کے بعد پاکستانی قوانین کے تحت بیگو ایپ پر ملک میں پابندی عائد کر دی گئی ۔ جبکہ موبائل ایپ ٹک ٹاک کو آخری وارننگ جاری کی گئی تھی۔




No comments: