صفدر! گاڑی کوئی اور چلا لے گا تم نیچے اتر کر راستہ کلئیر کرواؤ اور نعرے لگاؤ۔۔۔۔ مریم نواز نے گوجرانوالہ جاتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گاڑی سے اتار دیا - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

October 17, 2020

صفدر! گاڑی کوئی اور چلا لے گا تم نیچے اتر کر راستہ کلئیر کرواؤ اور نعرے لگاؤ۔۔۔۔ مریم نواز نے گوجرانوالہ جاتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گاڑی سے اتار دیا

 



گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) مریم نواز نے گوجرانوالہ جاتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گاڑی سے اتار دیا، نواز شریف کی صاحبزادی نے شوہر کو راستہ کلیئر کروانے کی ہدایت کی، ڈرائیونگ سیٹ محمد زبیر نے سنبھال لی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ جلسے میں شرکت کیلئے جی ٹی روڈ پر سفر کے دوران مریم نواز کے شوہر

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر مریم نواز کی گاڑی ڈرائیو کرنے میں مصروف تھے، جب انہیں اہلیہ نے گاڑی سے اتار دیا۔ مریم نواز نے شوہر کو ہدایت کی کہ وہ جا کر راستہ کلیئر کروائیں۔ جبکہ گاڑی میں موجود محمد زبیر نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مریم نواز کا قافلہ گوجرانوالہ کی جانب سے گامزن ہے۔گوجرانوالہ جلسے کیلئے جناح اسٹیڈیم میں میدان سج گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اب تک قائدین جلسہ گاہ نہیں پہنچے، لیکن جلسہ گاہ بھر چکی ہے۔ جلسہ گاہ میں ہزاروں افراد موجود ہیں۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق جناح اسٹیڈیم میں عدم دستیابی کی وجہ سے صرف چند ہزار کرسیاں لگائی جا سکیں۔ اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں، جو قائدین کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کے قافلے لاہور سے گوجرانوالہ کیلئے روانہ ہوئے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا قافلہ لالہ موسیٰ سے لاہور کی جانب گامزن ہوئے اور دیگر قائدین سے پہلے ہی گوجرانوالہ پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن کے رہنماوں کے قافلوں کی رفتار انتہائی سست ہے، جس باعث انہیں گوجرانوالہ پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔ اپوزیشن الزام عائد کر رہی ہے کہ حکومت نے جگہ جگہ کنٹینر اور دیگر رکاوٹوں کے ذریعے راستے بند کر دیے ہیں۔ جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ جلسے کو روکنے کیلئے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی۔ کنٹیر سیکورٹی وجوہات کے باعث لگائے گئے ہیں۔ مریم نواز کا قافلہ صرف 50 گاڑیوں پر مشتمل ہے، انہیں گوجرانوالہ جانے سے نہیں روکا جائے گا۔


No comments: