اس بار موسم سرما کیسا ہو گا ؟ سردی کی شدت کیا ہوگی ؟ بارشیں کیسی ہونگی ؟ محکمہ موسمیات کی بڑے کام کی پیشگوئی - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

October 21, 2020

اس بار موسم سرما کیسا ہو گا ؟ سردی کی شدت کیا ہوگی ؟ بارشیں کیسی ہونگی ؟ محکمہ موسمیات کی بڑے کام کی پیشگوئی


 

اہور (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے رواں سال موسم سرما کے حوالے سے پیشگی اہم پیشگوئی کی ہے اور امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ موسم سرما پہلے سے مختلف ہو گا ، لاہورشہرکا موسم خشک رہے گا، ٹھنڈی ہواچلنے سے درجہ حرارت میں مزید کمی ہو گی،موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر

یں سموگ پھیلنے کے خدشات بھی بڑھ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت اب کم ہونا شروع ہوگا،آنے والے دنوں میں گرد آلود موسم رہے گا،سردیاں تاخیر سے شروع ہوں گی،رواں برس خشک موسم اور سموگ کے باعث موسمی بیماریاں بھی بڑھجائیں گی، پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا۔دوسری طرف ایک اور خبر کےمطابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کورونا وائرس کے باعث سکول دوبارہ بند ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ ملک میں کرونا وبا کیسز زیادہ ہونے کے باعث سکولوں میں چھٹیاں ہونے کے خبریں گردش کر رہی تھیں جس کی تردید وزیر تعلیم نے کر دی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے،تعلیمی اداروں کی بندش سےمتعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اس حوالے سےسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اورمحکمہ صحت پنجاب کی طرف سے مزید بتایا گیا ہے کہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبریں فضول اور بے بنیاد ہیں۔سیکرٹری صحت کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا ہے کہ معلومات کی تصدیق کے لیےہیلپ لائن 1033پر کال یا ان باکس کریں۔دوسری جانب پنجاب میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس کورونا وبا کی وجہ سے پہلے ہی تعلیم کا کافی نقصان ہو چکا ہے اس لیے صوبے کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ رواں برس سموگ کی وجہ سے بھی تعطیلات نہیں ہوں گی۔


No comments: