سینکڑوں سال پہلے بتائی گئی قیامت کی حیران کن نشانیاں، جو بظاہر پوری ہو چکی ہیں ۔۔۔ - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

October 31, 2020

سینکڑوں سال پہلے بتائی گئی قیامت کی حیران کن نشانیاں، جو بظاہر پوری ہو چکی ہیں ۔۔۔

 


احادیث میں قیامت کی بہت سی نشانیاں بیان کی گئی ہیں، یہ وہ نشانیاں ہیں جو اللہ کے رسول نے اپنی امت کو بتائیں، قیامت کے حوالے سے بعض پیش گوئیاں اہل علم نے بھی کی ہیں جن میں سب سے زیادہ شہرت ابن عربی اور نعمت شاہ ولی نے پائی ہے۔ یہاں ہم ابن عربی کی

پیشگوئیوں کا تذکرہ کر رہے ہیں۔اگر تم مشرقی ہو تو تمہارا مغربی حصہ اچھا ہے ، اگر تم مغربی ہو تو مشرقی سمت اچھی ہے، تم فاتح ہو تو ذمیوں اور مفتوحوں سے حالت بدتر ہے اور محکوم ہو تو حاکم قابل رشک و حس بنا ہوا ہے، تم اس کا مطلب نہیں سمجھتے ، قرب قیامت میں ایسے دن آئیں گے کہ مشرق والے مغرب کی تعریف کریں گے اور اس کی خوبیوں پر فریفتہ ہوں اور مغرب والے مشرق کے محاسن بیان کریں گے، دولت مند مفلسوں کو بہتر سمجھیں گے اور مفلس دولت مندوں کو حسرت سے دیکھیں گے ، غرض ایک دوسرے کو دیکھ کر حسد کی آگ میں جلتے ہوں گے ، لوگ اپنے اندر کی خوشیوں اور خوبیوں کو بھول جائیں گے۔2اس دور میں خوشی شراب کے عوض خریدی جائے گی، انسان کو قدرے اطمینان و سکون صرف نیند کی نیم بیہوشی میں میسر آسکے گا۔غم غلط کرنے کیلئے شراب نوشی کی کثرت آج کے زمانے میں عام ہوچکی ہے، اسی طرح اکثر لوگ نیند کی گولیوں کے بغیر سو ہی نہیں پاتے ، یہ گولیاں ایک طرح کی نیم بیہوشی ہی طاری کرتی ہیں۔3اس زمانے میں عورتیں مردوں کے مراتبِ عقل و ہنر سے بڑھ جائیں گی اور مردوں کی مردانگی فقط رسمی رہ جائے گی۔4چاندی اور سونے کی قدر گھٹ جائے گی، اور لوہے کی قدر بڑھ جائے گی، چاندی اور سونے کی ہم شکل دھاتیں نکل آئیں گی اور ان کی اشیا گھر گھر رواج پائیں گی آج کے زمانے میں اگرچہ سونا مہنگا ہے لیکن اس کی وہ قدر نہیں ہے جو آج سے پہلے تھی، مثال کے طور پر پہلے خواتین صرف سونے اور چاندی کے زیورات پہنتی تھیں لیکن آج آرٹیفشل جیولری نے سونے کی قدر میں کمی کی ہے۔5آخرت کے راستے سے بے پرواہی ہوگی اور شہروں کے راستے بہت خوبصورت بنائے جائیں گے۔ آج جو دور چل رہا ہے اس پر یہ پیشگوئی بالکل فٹ بیٹھتی ہے، آج انسان آخرت سے غافل ہو کر اسی دنیا کو سجانے سنوارنے میں لگا ہوا ہے، حکومتیں بھی معاشی ترقی پر زور دیتی ہیں لیکن اخلاقی پستی پر سرکاری سطح پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔قیامت کتنے سال بعد اور

کون سی تاریخ کو آئے گی؟امام مہدی اور حضرت عیسی علیہ السلام کا ظہور کس تاریخ کو ہو گا ؟بھارت کے معروف سائنسدان نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا6بازاروں میں بیٹھ کر کھانا فخر سمجھا جائے گا، تم کھانے کیلئے بھی لوہے کے ہاتھ بناؤ گے ، تمہارے دستر خوان سینے کے پاس چنے جائیں گے۔


No comments: