ملکی معیشت کے لیے زبردست خوشخبری! پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کتنے پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا؟ جانیئے - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

October 03, 2020

ملکی معیشت کے لیے زبردست خوشخبری! پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کتنے پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا؟ جانیئے


کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملے جلے رجحان کے بعد مارکیٹ مثبت ہندسوں پر اختتام پذیر ہوئی۔کاروباری ہفتے کے چھوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رجحان رہا۔ مارکیٹ 105 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 676 پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 356 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 204 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی،

جبکہ 135 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 40 ہزار 735، جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 113 رہی۔ادھر سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 700 روپے پر آگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے کی کمی سے 95 ہزار 765روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالرز کے اضافے سے 1900 ڈالرز فی اونس پر پہنچ گیا۔دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 69 پیسے کی کمی ہوگئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 165.70 سے کم ہو کر 165.01 پر بند ہوا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی کے بعد 166.20 سے 165.70 پر آگیا۔



 

No comments: