اس ’سوغات ‘ کو جتنی جلدی ہوسکے واپس لے جائیں! (ن) لیگ بُزدل اراکین اسمبلی کے ساتھ کیا کِیا جائے گا؟ نواز شریف کا پارٹی اجلاس سے دھواں دار خطاب، خطرے کی گھنٹی بجا دی - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

October 09, 2020

اس ’سوغات ‘ کو جتنی جلدی ہوسکے واپس لے جائیں! (ن) لیگ بُزدل اراکین اسمبلی کے ساتھ کیا کِیا جائے گا؟ نواز شریف کا پارٹی اجلاس سے دھواں دار خطاب، خطرے کی گھنٹی بجا دی

 


لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت نہ دی تو سبزپاسپورٹ کی کوئی عزت نہیں کرے گا، بزدل ارکان گھروں میں بیٹھ جائیں، بزدلوں کی ہمیں ، اسمبلیوں اور قوم کو ضرورت نہیں،اس سوغات کو جتنا جلدی ہوسکے

ے جائیں،لوگ گھروں کا کرایہ دیں، بچوں کی فیس دیں یا کھانا کھلائیں، معیشت تباہ ہوچکی ہے۔انہوں نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ووٹ کو عزت نہ دی تو کوئی سبزپاسپورٹ کی عزت نہیں کرے گا، کوئی پاکستان کی عزت نہیں کرے، جب بھی کوئی پاکستان سے باہر جائے گا تو کوئی عزت نہیں کرے گا، یہ ہماری 70سالوں کی کمائی ہے، ملک بالکل درست سمت میں جا رہا تھا، سی پیک اہداف حاصل کرتا، خوشحالی ہوتی تو ملک کی عزت ہوتی، آج ایک بلین ڈالر نہیں ایک ایک ڈالر مانگ رہے ہیں، پاکستان کا روپیہ نیپال، سری لنکا سے گر گیا ہے ، ایشیاء میں سستی کرنسی پاکستان کا روپیہ ہے۔لوگ گھروں کا کرایہ دیں، بچوں کی فیس دیں، یا کھانا کھلائیں، بازار جاتے ہیں ، یا خواتین جب سبزی ٹماٹر کا بھاؤ پوچھتی ہیں ، یا پھر لوگ جب گندم ، آٹا خریدتے ہیں، گیس بجلی کا بل آتا ہے، تو لوگوں کے آنسو نکل جاتے ہیں، لوگ بڑے صبر کے ساتھ یہ سب برداشت کررہے ہیں۔ کیا یہ نیا پاکستان ہے؟ الیکشن ہماری جماعت نے جیتا، لوگوں نے الیکشن مسلم لیگ ن کو جتوایا لیکن جتوا اس کو دیا گیا، آرٹی ایس کو بند کرکے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، ووٹوں کے باکس تبدیل کردیے گئے۔سندھ سے ایم کیوایم، بلوچستان سے چارچار بندوں کو ملاکر،اتنے بڑے پیمانے پر دھاندلی کرنے کے باوجود چار ووٹوں کی برتری سے عمران خان کووزیراعظم بنایا گیا۔آج بزدل آدمی کی ضرورت نہیں، بزدل آدمی گھروں میں بیٹھ جائیں، بزدلوں کی ہمیں ،

اسمبلیوں اور قوم کو ضرورت نہیں ہے،اگر بزدل نہیں تو اٹھنا ہوگا، دنیا کو بتانا ہوگا ہمیں غلامی قبول نہیں، پارٹی رہنماؤں کومیرے ساتھ وعدہ کرنا ہوگا، جب ارکان اسمبلی کھڑے ہوں گے تو قوم کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہوگی۔نوازشریف نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا میں کس کو ذمہ دار سمجھوں، کیا میں صرف عمران خان کو اس کا ذمہ دار سمجھوں؟ عمران خان کو لانے والو!عوام کا جذبہ دیکھ لیں، اس سوغات کو جتنی جلدی ہوسکے لے جائیں، اس نے پاکستان کی تباہی کردی ہے، پاکستانیوں کو بدحال کردیا ہے، چولہا بجھ گیا ہے، دووقت کی روٹی نہیں مل رہی، چینی ، آٹا چوروں کو بھگا دیا گیا ہے۔لوگوں کے پاس ادویات خریدنے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔کیا تین سال قبل یہ حالات تھے؟ جنہوں نے یہ حالات پیدا کیے، سلیکٹرز کو بتانا ہوگا، کیوں اس بندے کو قوم کے سر پر سوار کیا گیا؟ جب تک ہمیں جواب نہ ملا گھروں کو واپس نہیں جائیں گے۔ہمیں تبدیلی لانا پڑے گی، تبدیلی کے بغیر ملک ، اسمبلیاں، عدالتیں، کاروبار نہیں چل سکتا، ہرطبقہ پریشان رہے گا، معیشت منہ کے بل گر گئی ہے۔بلین ٹری سونامی منصوبہ کہاں ہے؟ خون پسینے کی کمائی ہے، بی آرٹی کی لاگت اتنی کہ پنجاب میں تین چار میٹرو بنی ہے،جن کی بی آر ٹی پشاور بھی لاگت زیادہ ہے۔




No comments: