پاکستان کے معروف ترین ٹک ٹاک سٹارز کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے؟ جان کر ہر کوئی ہکابکا - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

October 08, 2020

پاکستان کے معروف ترین ٹک ٹاک سٹارز کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے؟ جان کر ہر کوئی ہکابکا

 



اسلام آباد(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک نامی ایپلی کیشن نے کچھ ایسے باصلاحیت لوگوں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے، جنہیں بصورت دیگر شاید کوئی چانس بھی نہ دیتا۔ شہرت پانے کے بعد یہ لوگ ٹک ٹاک پر مختلف برانڈز کی تشہیر کرکے کتنا پیسہ کما رہے ہیں؟ خود انہی لوگوں نے اس سوال کا ایسا

واب دے دیا ہے کہ سن کر یقین کرنامشکل ہو جائے۔ مینگوباز کے مطابق اریکا حق، مجتبیٰ لاکھانی، ایمن زمان، شیری بٹ اور مشعل بٹ نامی یہ پاکستان کے ٹاپ ٹک ٹاکر گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل بول نیوز پر اداکار احسن خان کے پروگرام میں شریک ہوئے اور ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی آمدنی کے متعلق بتایا۔اریکا حق نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک سے ماہانہ دو لاکھ سے زائد رقم کما لیتی ہیں۔ مجتبیٰ لاکھانی اور ایمن زمان نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں ایک موبائل کمپنی کی تشہیری مہم چلائی جس کے انہیں 1لاکھ 60ہزار روپے ملے۔ شیری بٹ اور مشعل بٹ، جو بہن بھائی ہیں، نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک سے ماہانہ 4لاکھ سے زائد رقم کما لیتے ہیں۔



No comments: