سرفراز احمد کو بھاری جرمانہ ،وجہ کیا بنی؟میدان کرکٹ سے بڑی خبر - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

November 08, 2020

سرفراز احمد کو بھاری جرمانہ ،وجہ کیا بنی؟میدان کرکٹ سے بڑی خبر

 


لاہور(ویب ڈیسک) کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ کے دوران سندھ کے کپتان سرفراز احمد پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔ سرفراز احمد نے قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کے خلاف میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کی ۔ سندھ


ے کپتان نے امپائر کے فیصلے پر نامناسب رویہ اختیار کیا جس کی فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور ثاقب خان نے میچ ریفری کو رپورٹ کی ۔میچ ریفری محمد انیس نے غلطی ثابت ہونے پر سرفراز پر میچ فیس کا 35 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ۔ ایک اور میچ میں سینٹرل پنجاب کے کھلاڑی عثمان صلاح الدین کو بھی گیم کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کے روز سینٹرل پنجاب کی پہلی اننگز کے 26 ویں اوور میں پیش آیا۔ایل بی ڈبلیو اپیل کے دوران عثمان نے اپنا بیٹ مسلسل دکھایا جسے امپائروں کو گمراہ کرنے کی کوشش سمجھا جاتا تھا۔دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر عثمان صلاح الدین کو فیلڈ امپائرز غفار کاظمی اور ناصر حسین نے میچ ریفری کو رپورٹ کی۔عثمان صلاح الدین نے اپنے جرم کا اقرار کیا اور میچ ریفری افتخار احمد کی جانب سے عائد کردہ جرمانہ قبول کرلیا۔ دوسری جانب ایک اور خبر کےمطابق زمبابوے سے پہلی ٹی ٹوئنٹی میں گیند پر تھوک کا استعمال کرنے پر وہاب ریاض کو وارننگ دے دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اننگز کے 11ویں اوور میں پیسر اس غلطی کے مرتکب ہوئے تو امپائر علیم ڈار اور آصف یعقوب نے نوٹ کرتے ہی ان سے کہا کہ گیند کو گراونڈ پر پھینک دیں،بعد ازاں اسے سینیٹائز کرنے کے بعد کھیل کا آغاز ہوا۔یاد رہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت بولرز یا فیلڈرز کو گیند پر تھوک استعمال کرنے کی اجازت نہیں،دورہ انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد عامر نے بھی یہی غلطی کی تھی۔اس حوالے سے سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہاکہ بائیو ببل میں موجود تمام کھلاڑی محفوظ ہیں، میرے خیال میں گیند پر تھوک کے استعمال کی پابندی کا از سرنو جائزہ لینا چاہیے۔

No comments: