پاکستان کے اہم ترین صوبے میں 11 جنوری سے سکول کھولنے کا اشارہ دے دیا گیا - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

January 02, 2021

پاکستان کے اہم ترین صوبے میں 11 جنوری سے سکول کھولنے کا اشارہ دے دیا گیا

 

پاکستان کے اہم ترین صوبے میں 11 جنوری سے سکول کھولنے کا اشارہ دے دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام ترکئی نے 11 جنوری سے سکولوں کو کھولنے کی حمایت کر دی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنی سفارشات بھی مرتب کر لی ہیں ۔ وزیرتعلیم شہرام ترکئی نے کہا ہےا ہم امید کرتے ہیں کہ چار جنوری کو ہونے والی وزرائے تعلیم

کانفرنس میں ان سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے ملک میں سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم کے اس بیان پر تعلیمی حلقوں نے وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ باقی وزرا ان کی حقائق پر مبنی سفارشات کو پذیرائی بخشیں گے اور سکولوں کی بندش سے ہونے والے نقصان کے ازالے میں ممد و معاون ہوں گے۔



No comments: