سام سنگ کا پہلا 5 بیک کیمروں والا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 21 الٹرا - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

January 15, 2021

سام سنگ کا پہلا 5 بیک کیمروں والا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 21 الٹرا

 

سام سنگ کا پہلا 5 بیک کیمروں والا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 21 الٹرا


سام سنگ کی فلیگ شپ ایس سیریز کو ایک دہائی سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے، مگر اس سال کمپنی کی جانب سے نئی ڈیوائسز کے لیے کمپنی نے کھ تبدیلیاں کی ہیں۔

درحقیقت ایس 21 سیریز کے فونز میں اس بار ایس الٹرا اور دیگر ورژنز میں کافی کچھ مختلف ہے۔

درحقیقت اس سال تو ایس الٹرا فون بنیادی طور پر گلیکسی نوٹ الٹرا کی ٹکر کا ہے۔

گلیکسی ایس 21 اور ایس 21 پلس کے مقابلے میں ایس 21 الٹرا صحیح معنوں میں فلیگ شپ فون ہے، جس میں بہت کچھ ایسا ہے جو پہلی بار گلیکسی فونز (بالخصوص ایس سیریز) کا حصہ بنا ہے۔ ایس 21 سیریز کے اس فلیگ شپ فون میں 6.8 انچ کا لگ بھگ بیزل لیس امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے، جبکہ اس میں گوریلا گلاس وکٹس پروٹیکشن تحفظ فراہم کیا گیا ہے


فوٹو بشکریہ سام سنگ


سابقہ فلیگ شپ فونز کے مقابلے میں ایس 21 الٹرا کی اسکرین 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ فل ایچ ڈی اور کواڈ ایچ دونوں ریزولوشنز میں فراہم کرتی ہے، جبکہ اس میں ایک اڈاپٹو ریفریش ریٹ ڈسپلے بھی موجود ہے، جو اضافی ریفریشز کی ضرورت نہ ہونے پر ریفریش ریٹ 10 ہرٹز کم کردیتا ہے، تاکہ بیٹری لائف کو بڑھایا جاسکے۔ اس فون میں کسی بھی گلیکسی سیریز کے مقابلے میں سب سے برائٹ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ پہلی بار ایس سیریز کے کسی فون میں ایس پین اسٹائلوس سپورٹ بھی فراہم کی گئی ہے یا کسی بھی واکوم اسٹائلوس کو اس پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس فون کے ساتھ موجود ایس پین میں بیٹری موجود نہیں تو نوٹ سیریز کی طرح بلیوٹوتھ فیچرز جیسے ریموٹ کیمرا شٹر اور دیگر اس کا حصہ نہیں۔





No comments: