نیٹ فلکس دیکھنے اور پیزا کھانے والوں کو 500 ڈالر کی ملازمت کی پیشکش - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

January 14, 2021

نیٹ فلکس دیکھنے اور پیزا کھانے والوں کو 500 ڈالر کی ملازمت کی پیشکش



نیو یارک:(روزنامہ دنیا) امریکا میں ایک ادارے نے ایسے ملازمین کی تلاش شروع کردی ہے جو بس نیٹ فلکس دیکھتے رہیں اور پیزا کھاتے رہیں، اس کیلئے کمپنی انہیں 500 ڈالر تنخواہ ادا کرے گی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک امریکی ویب سائٹ بونس فائنڈر نے اپنی نئی ملازمت کیلئے اشتہار جاری کیا ، آسامی کا نام پروفیشنل بنج واچر ہے ۔اس مختصر مدتی ملازمت کیلئے ملازم کو ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس دیکھنا ہوگا اور ساتھ ساتھ پیزا کھاتے رہنا ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ امیدوار کو نیٹ فلکس کی کوئی 3 سیریز دیکھنی ہوں گی اور ان کے پلاٹ، ہدایت کاری اور اداکاری پر ریویو پیش کرنا ہوگا۔علاوہ ازیں اس دوران ملازم کو مختلف مقامات کا پیزا کھانے کو دیا جائے گا اور ملازم کو پیزا کے ذائقے ، رنگ اور اجزا وغیرہ کی بنیاد پر اس کا بھی ریویو پیش کرنا ہوگا۔

 

Click Here And Download Application : Click Here

No comments: