’’آپ نے مجھے مایوس کر دیا‘‘ وزیراعظم کو کون بلیک میل کررہاہے؟ افسوسناک تصاویر سامنے آگئیں - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

January 08, 2021

’’آپ نے مجھے مایوس کر دیا‘‘ وزیراعظم کو کون بلیک میل کررہاہے؟ افسوسناک تصاویر سامنے آگئیں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) آج وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ لاشوں کی تدفین کر دیں میں آج ہی کوئٹہ پہنچ جاؤنگا، اس طرح کسی بھی ملک کے وزیر اعظم کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، عمران خان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہوا اور مختلف ٹرنڈز چل پڑے، ساتھ ہی صارفین کی جانب سے شہدائے ہزارہ کے لواحقین کی تصاویر شئیر کرنے کا سلسلہ جا ری ہے۔

ایک صارف کی جانب سے تصویر شیئر کی گئی، ساتھ ہی صارف نے لکھا کہ ’’مران خان کے مطابق،اپنے 18 سالہ بیٹے کی لاش کیساتھ موجود یہ ستر سالہ بزرگ اسے بلیک میل کررہاہے ، یہ اپنے بیٹے کیلئے انصاف مانگ رہا ہے جسے ہاتھ پیچھے باندھ کر بے دردی سے مارا گیا، وہ انہیں بلیک میل کررہاہے‘‘۔

 


ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’’ میں نے آپ کو ووٹ دیا تھا کیونکہ ہمیں آپ پر بھروسہ تھا، لیکن اس مرتبہ آپ نے ہمیں واقعی مایوس کیا‘‘۔



ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’اقابل یقین، شرم کا ایک لمحہ، وزیراعظم عمران خان کے لیے ان کی انا کسی دوسرے سے زیادہ اہم ہے‘‘۔


ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’ اگر آپ ابھی بھی ان کی حمایت کرتے ہیں تو میں آپ کی عزت نہیں کرسکتا‘‘۔





No comments: