پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا یکم فروری سے آغاز - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

January 24, 2021

پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا یکم فروری سے آغاز

 


لاہور: (دنیا نیوز) صوبے میں پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں یکم فروری سے ہونگی۔


تفصیلات کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں یکم فروری سے ہونگی، فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی سکولوں سمیت مدارس پر ہوگا۔


مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد کورونا وائرس ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔


No comments: